خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

مظہرخان کی سٹی میئرکیلئے تگڑی باؤلنگ جاری:بوئی کے بڑے جنبہ نے حمایت کا اعلان کردیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)مظہرخان کی سٹی میئرکیلئے تگڑی باؤلنگ جاری:بوئی کے بڑے جنبہ نے حمایت کا اعلان کردیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ سٹی میئرکیلئے پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ کارکن مظہر خان جدون بھی میدان میں آچکے ہیں اور انہوں نے اپنی الیکشن کمپین شروع کررکھی ہے۔بوئی کی سیاسی و سماجی شخصیت سردار صابر، سردار زعفران عباسی، سردار نذیر،سردار عطاالحق نے اپنے جنبہ برادری سمیت مظہر خان جدون کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ حاجی براہ خان ایک عوامی شخصیت کے مالک ہے ہمیشہ عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار عوامی خدمت میں مصروف عمل رہے۔ضلع ایبٹ آباد میں ان کا کردار سب کے سامنے ہیں۔مظہر خان جدون بے داغ ماضی کے مالک ہیں بلدیاتی الیکشن میں تحصیل میئر کے امیدوار کے طور پر سامنے آئیں تو عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور عوام میں مستقبل میں امید کی کرن

الیکشن کمیشن کی نااہلی: سٹی میئرایبٹ آبا دکیلئے نودولتی امیدواروں نے کروڑوں کے خرچے کردیئے۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) الیکشن کمیشن کی نااہلی: سٹی میئرایبٹ آبا دکیلئے نودولتی امیدواروں نے کروڑوں کے خرچے کردیئے۔باڑیاں سے لیکر قلندرآباد تک ذاتی تشہیر کیلئے کروڑوں بورڈ آویزاں۔الیکشن کمیشن اور متعلقہ ادارے خاموش۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ پاکستان کا انتخابی نظام انتہائی بوگس ہے۔ جس میں پرچی کے ذریعے بیلٹ باکس بھروانے والے امیدوار ہی کامیاب ہو جاتے ہیں۔ لیکن غریب آدمی موجودہ نظام میں الیکشن لڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ کیونکہ الیکشن لڑنے کیلئے پجارو گاڑی، ہر وقت پندرہ بیس آدمی اور کروڑوں روپے درکار ہوتے ہیں۔ تحصیل ایبٹ آباد کی بتیس یونین کونسلوں کے الیکشن میں بعض امیدواروں نے الیکشن سے قبل ہی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے اخراجات کر ڈالے ہیں۔ مری باڑیاں سے لیکر قلندرآباد ایبٹ آباد تک ہر بجلی کے پول کیساتھ ان امیدواروں کے پوسٹر اور پینا فلیکس لگے ہوئے ہیں۔ان پوسٹروں کے سائز

تحصیل لوئرتناول بلدیاتی الیکشن: اسحاق زکریا کی دھماکے دار انٹری۔ سرکاری امیدوار سمیت نودولتئے بھی بری طرح مسترد۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تحصیل لوئرتناول بلدیاتی الیکشن: اسحاق زکریا کی دھماکے دار انٹری۔ سرکاری امیدوار سمیت نودولتئے بھی بری طرح مسترد۔ سترسالوں کی محرومیوں کا ازالہ اسحاق زکریا ہی کرسکتاہے۔ جگہ جگہ استقبال۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ لوئرتناول کے عوام آج بھی پتھر کے دور میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ماضی میں لوئر تناول سے ضلع نائب نظامت حاصل کرنے والے ایک امیدوار کی کمزوری کے باعث شیروان روڈ کے فنڈزاس وقت کے ضلع ناظم بابا حیدرزمان نے اپنی یونین کونسل میں منتقل کروالئے تھے۔ پانچ سال تک موصوف ضلع نائب ناظم رہے لیکن انہوں نے لوئر تناول تو دور کی بات اپنے گاؤں میں ایک اینٹ تک نہیں لگائی۔ موصوف اس دوران کئی پارٹیوں میں رہے۔ تحصیل لوئر تناول کے قیام کے بعد انہوں نے حکومتی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ سابق تحصیل ناظم اسحاق زکریا نے لوئر تناول میں جتنے بھی

اَساتذہ مسائل: زندہ رہنے کا حق۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شبیرحسین امام۔

درس و تدریس کے عمل کو معیاری اْور یکساں نصاب کا حامل بنانے کے ساتھ فیصلہ سازوں کو اساتذہ کے ’حسب ِاطمینان‘ اقدامات و انتظامات کرنا ہوں گے تاکہ جملہ فریقین کی ذہنی آمادگی و شرکت سے ایک باسہولت نظم و نسق لاگو ہو۔ خیبرپختونخوا میں تحریک اِنصاف کی حکمرانی کا پہلا دورانیہ (دو ہزار تیرہ سے دوہزار اٹھارہ) اُور اگست دوہزار اٹھارہ سے جاری دوسرے دور حکومت میں کئی قابل ذکر (مثالی) اصلاحات ہیں اُور اِن میں بطور خاص ’ایجوکیشن سیکٹر ریفارم یونٹ (ESRU)‘ کے ذریعے تعلیم کے شعبے کی مجموعی اْور باریک بینی سے کارکردگی پر بھی نظر رکھی گئی۔ ذہن نشین رہے کہ ’ایجوکیشن سیکٹر پلان (ESP)‘ جو کہ استعداد کی بہتری سے متعلق حکمت عملی ہے وہ تعلیمی شعبے کے معیار اْور کارکردگی کے بارے میں سوچ بچار کا مجموعہ ہے‘ جس کے لئے برطانیہ‘ یورپی کمیشن‘ امریکی امدادی ادارہ (یو ایس ایڈ) اْور جرمن حکومت

نواں شہر کے نامی گرامی منشیات فروش مال سمیت کینٹ پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آبادکے نامی گرامی منشیات فروش مال سمیت گرفتار۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایاکہ ایس ایچ او تھانہ کینٹ سردار رفیق نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ندیم ولد دل وزیر سکنہ نواں شہر سے 1108 گرام چرس اورفیصل ولد مراد زیب سکنہ نواں شہر سے 5318 گرام چرس، 1730 گرام ہیروئن اور 204 گرام آئس برآمد کرکے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

فرسٹ ایئر کی طالبہ گھر میں کپڑے دھونے کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) کیہال گلی نمبر دو کی رہائشی فسٹ ائیر کی طالبہ کپڑے دھوتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔ہفتہ کی شام ایبٹ آباد شہر کے گنجان آباد علاقے کیہال گلی نمبر دو میں یونین کونسل نگری بالا کے علاقے بتہ کیری کی رہائشی سردار عمر حیات کی بیٹی فسٹ ائیر کی طالبہ علشبہ عمر کپڑے دھوتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے سے موقع پر جاں بحق ہو گئی متوفیہ علشبہ عمر سردار خضر حیات، سردار شوکت حیات اور سردار خالد حیات کی بھتیجی تھیں جن کی نمازجنازہ اتوار کے روز صبح ساڑھے نو بجے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون کے گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی اور بعدازاں ان کے آبائی گاؤں نگری بالا بتہ کیری میں ادا کی جائے گی۔

ایبٹ آباد پریس کلب نے نئی رکنیت سازی کیلئے درخواستیں طلب کرلیں۔ایک کروڑ کے فنڈز سے تزئین و آرائش کا کام مکمل۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد پریس کلب کی جنرل باڈی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں جنرل باڈی کی منظوری سے ایبٹ آباد پریس کلب کی نئی رکنیت سازی کے لئے ورکنگ جرنلسٹس کی درخواستیں 12فروری تک طلب کی گئیں ہیں۔صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم کی زیر صدارت اجلاس میں جنرل باڈی اراکین نے نئے فرنیچر کی خریداری سمیت دیگر اہم امور کی منظوری دی یے۔ہفتہ کے روز ایبٹ آباد پریس کلب کی جنرل باڈی کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق نے منظوری کے لئے ایجنڈا پیش کیا۔اجلاس میں پریس کلب کے اراکین اورکابینہ کے عہدیداران بھی موجود تھے۔جنرل باڈی اجلاس میں ایبٹ آباد پریس کلب کی نئی رکنیت سازی کے لئے چھ رکنی کمیٹی قائم کرکے 12فروری تک فعال صحافیوں سے درخواستیں بھی طلب کی گئیں ہیں۔اجلاس میں ایک کروڑ سے زائد لاگت سے تزئین آرائش کے کام کی تکمیل پر

وزیر اعظم عمران خان کی بھی یوم یکجہتی کے روز ملک سے غیر حاضری کشمیر کی جدوجہد کے لئے سفارتی سطح پر کوشش سوالیہ نشان ہے: شیخ نثار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی شیخ نثار نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی کشمیر میں سات دہائیوں سے قابض بھارتی افواج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف کی ہیں۔حق خود ارادیت کے لئے جدوجہد کرنے پر نوجوانوں کے ماروائے قتل،خواتین کی آبرو ریزی سے انتہا پسند جمہوریت کے چمپئن بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا جان چکی ہے۔اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیری مسلمانوں کو ان حق دلائے۔57اسلامی ممالک میں ترکی کے صدر طیب اردگان نے کشمیری مسلمانوں کے حقوق کے لئے جرآت مند آواز بلند کرکے کشمیری مسلمانوں کے دل جیت لئے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کی بھی یوم یکجہتی کے روز ملک سے غیر حاضری کشمیر کی جدوجہد کے لئے سفارتی سطح پر کوشش سوالیہ نشان ہے۔سابق رکن خیبر پختون خوا اسمبلی نعیمہ نثار اور کشمیری رہنما محمد الطاف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں نے کشمیر

خون کا بدلہ خون: پڑوسی نے چارسالہ بچے کے سامنے والد کو قتل کردیا۔بارہ سال بعدباپ کے قتل کا بدلہ لے لیا۔

ایبٹ ٓباد (وائس آف ہزارہ)گیارہ سال قبل قتل ہونے والے شخص کے نوجوان بیٹے نے والد کے قاتل کو اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کا بدلہ لے لیا۔ملزم گرفتا۔ذرائع کے مطابق المیرا زریں کے رہائشی محمد شبیر کو 2010 میں ان کے پڑوسی صابر نے معمولی تلخ کلامی پر گولیاں مار کر قتل کردیا تھا جبکہ اس واقعہ میں مقتول کا بہنوئی بھی زخمی ہوگیا تھا۔اس واقعہ کے بعد ملزم صابرشہباز کو تھانہ میرپور پولیس نے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا،جہاں ملزم کو عمر قید کی سزاء سنائی گئی،جس کے خلاف ہائی کورٹ میں ملزم کی جانب سے اپیل دائر کی گئی۔جس پر اگلے چندسالوں میں سماعت کے بعد ہائی کورٹ سے ملزم کو باعزت بری کردیا گیا۔ جس وقت محمد شبیر کا قتل ہوا اس وقت اس کے بیٹے محمد ابراہیم کی عمرمحض تین یا چار سال تھی۔اوروہ اپنے والد کے قتل کے واقعہ کا عینی شاہد

ضلعی صدر ملک مہابت کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کے اعلان نے لوئرتناول میں مسلم لیگی کارکنوں کو بھڑکادیا۔

تناول(وائس آف ہزارہ)مسلم لیگ ن کوٹھیالہ کے نظریاتی ورکروں نے ٹکٹ کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف علم بغاوت بلند کرلیاکوٹھیالہ میں گومرتضی گو اور گو مہابت گو کے نعرے لگ گئے۔مسلم لیگ ن ایبٹ آباد نے لوئر تناول کوٹھیالہ کے نظریاتی ورکروں کو ہمیشہ اگنور کیاھم ہمیشہ ملسم لیگ ن کے مشکل وقت میں بھی ساتھ کھڑیرہے ہماری پارٹی کے لیئے قربانیاں ہمیشہ رائیگاں جاتی ہیں ان لوگوں کو ٹکٹ دیا گیا جو ہمیشہ پارٹی کے خلاف ووٹ دیتے رہے ہیں ہم الیکشن میں بھرپور مزاحمت کریں گے اول تو خود الیکشن لڑیں گے نہیں تو مخالف امیدواروں کو بھرپور سپورٹ کریں گے مسلم لیگی رہنما یونین کونسل کوٹھیالہ عابد شاہ گیلانی۔ قائد مسلم لیگ(ن) میاں نواز شریف نے ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ جس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری احسن اقبال اور سعد رفیق شامل ہیں۔ تین رکنی

تحصیل چیئرمین اور تحصیل میئر میں کیا فرق ہے؟

بلدیاتی امیدوران اور لوکل میڈیا اکثر تحصیل میئر اور چیئرمین میں فرق کیئے بغیر سب کیلئے تحصیل میئر کا نام استعمال کرتی جو کہ قانوناً غلط ہے۔ ایک باخبر شہری ایک زمہ دار شہری ہوتا اس لئے اس کا فرق جاننا ضروری ہے۔ خیبر پختونخوا ترمیمی بلدیاتی ایکٹ 2019 کے مطابق صوبے کے 124 تحصیلوں میں بلدیاتی انتخابات ہونگے جس میں 7 ڈویژنل ہیڈکوارٹر کے تحصیلوں میں تحصیل مئیر کا انتخاب ہوگا اور باقی 117 پر تحصیل چیئرمین منتخب ہونگے یعنی تحصیل میئر کا نام صرف پشاور، ایبٹ آباد، مردان، مالاکنڈ، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور کوہاٹ کیلئے استعمال ہوگا اوس ان تحصیلوں کے کونسلوں کو سٹی کونسل کہا جائیگا اس کے علاؤہ باقی تمام تحصیلوں کے کونسلوں کو تحصیل کونسل کہا جائیگا اسی طرح میئر سٹی لوکل گورنمنٹ کا سربراہ ہوگا اور تحصیل چیئرمین تحصیل لوک گورنمنٹ کا سربراہ ہوگا۔ تحصیل میئر اور تحصیل چیئرمین کے اختیارات میں بھی

ایبٹ آباد میں سڑکوں پر تعمیراتی میٹریل پھینکنے والوں کیخلاف کارروائی کاحکم۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ڈپٹی کمشنر طارق سلام مروت نے سڑک کے کنارے کسی قسم کا عمارتی میٹریل رکھنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ آرڈر نمبر۔99 898 کے تحت تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دیں۔ایسے تمام افراد کو خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیر دفعہ 188 کاروائی عمل میں لائی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے یہ احکامات ایبٹ آباد شہر کے مختلف بازار وں کا معائنہ کے بعد کیا۔ واضع رہے کہ شہر کے مختلف بازاروں میں میٹریل پھینکنے کی وجہ راستے بند ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

فالو کریں

error: Content is protected !!