خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

بین الصوبائی چور گروہ ثقلین عرف سکا اور اسکے دیگر تین ساتھیوں کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پولیس کی بڑی کاروائی بین الصوبائی چور گروہ ثقلین عرف سکا اور اسکے دیگر تین ساتھیوں کو گرفتار کر کے چوری کی وارداتوں میں چوری کیا گیا سامان برآمد کرلیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی حویلیاں سجاد خان ایس ایچ او حویلیاں ہارون خان اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حویلیاں شہر کے بین الصوبائی چور گروہ ثقلین عرف سکا کی گرفتاری کے حوالے سے صحافیوں کے سامنے ملزمان کو دیکھاتے ہوئے کہا گزشتہ کئی روز سے چوری کی جو وارداتیں شروع ہوچکی تھیں سیکورٹی سٹاف مخبران جن میں شاہد داؤد IHC، سپیشل کے عامر قدیر خان ڈی۔ایس۔ پی گنر کی کاوشوں سے یہ نیٹ ورک پکڑا گیا ڈی ایس پی حویلیاں ساجد خان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا اس بین الصوبائی چور گروہ نے گزشتہ کئی روز حویلیاں شہر اور گردونواح کے علاقوں میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری رکھا

بینائی سے محروم اعلی تعلیم یافتہ حافظ رحیم گل کو گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر دو نواں شہر میں بھرتی کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) بینائی سے محروم اعلی تعلیم یافتہ حافظ رحیم گل کو گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر دو نواں شہر میں بھرتی کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔اہلیان علاقہ نے کسی امیدوار کو متعلقہ سکول میں کاغذات جمع نہیں کرنے دیئے گئے۔ اہلیان علاقہ نے متفقہ فیصلہ کرکے حافظ رحیم گل کو بھرتی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس سلسلے میں ویلج کونسل ڈھوڈیال کو بھرتی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اہلیان محلہ نے اس بات پر زور دیا کہ اس سیٹ پر اور کسی کو بھرتی نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ایسی کسی بھی کوشش کے ذمہ دار سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی ہو ں گے۔حافظ گل رحیم کی آنکھوں کے آٹھ آپریشن ہو چکے ہیں۔گھر کے قریب چھوٹی سی دکان سے گزر بسر مشکل ہے انہوں نے محکمہ تعلیم زنانہ میں درجہ چہارم کی پوسٹ کے لئے انٹرویو دیا ہے جس کے لئے

شہزاد گل اعوان نے حلقہ پی کے چالیس میں سب سے بڑا پاورشو کرکے مخالفین کو پریشان کردیا۔

راولپنڈی(وائس آف ہزارہ) شہزاد گل اعوان نے حلقہ پی کے چالیس میں سب سے بڑا پاورشو کرکے مخالفین کو پریشان کردیا الیکشن سے پہلے ہی شہزاد گل اعوان نے الیکشن کا ماحول بنادیا۔حلقہ حلقہ پی کے چالیس کے عمائدین اور نوجوانوں نے شہزاد گل اعوان کا راولپنڈی میں والہانہ استقبال کیا نعرہ بازی سے پنڈی گونج اٹھا اب تک کی تمام میٹنگ جلسوں میں راولپنڈی کا جلسہ بازی لے گیا راولپنڈی جلسہ بڑے پاورشو میں تبدیل لورہ سرکل باگن سرکل دھمتوڑ کے عمائدین کی بھرپور شرکت شہزاد گل اعوان کی حمایت کا اعلان کردیا شہزاد گل اعوان نے مخالفین کو راولپنڈی بڑے پاورشو میں تارے دکھادیے حلقہ پی کے چالیس شہزاد گل کے نام پر متفق ہوگیا پی ٹی آئی کے پاس اب کوئی راستہ نہیں کہ ٹکٹ شہزاد گل کے علاوہ کسی اور کو دیا جائے اب ایک ہی نام ہے اور وہ شہزاد گل اعوان کا نام یے

ایم پی اے قلندر لودھی نے ڈیسنٹ ریڈرز ایجوکیشنل اکیڈمی مانگل کے بچوں میں انعامات تقسیم کر دیئے۔

قلندرآباد(عمران لودھی،عابد خان)ڈیسنٹ ریڈرز ایجوکیشنل اکیڈمی مانگل میں سالانہ تقریب تقسیم منعقد کی گئی جس میں سابق صوبائی وزیر مال قلندر لودھی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈیسنٹ ریڈرز ایجوکیشنل اکیڈمی مانگل میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی۔جس میں سابق صوبائی وزیر مال و خوراک قلندر خان لودھی نے بطو ر مہان خصوصی شرکت کی اس کے علاوہ گیسٹ آف آنر راشد خان جدون،مجتبیٰ شاہ اور ایس ایچ او تھانہ مانگل علی اصفر خان جدون و میڈم صغریٰ و دیگر نے شرکت کی تقریب میں بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیئے اور خصوصاََ ہزارہ کے روایتی رقص پیش کر کے تقریب کو چار چاند لگادیئے مہمان خصوصی قلندر خان لودھی، راشد خان جدون،مجتبیٰ شاہ اور ایس ایچ او تھانہ مانگل علی اصفر خان جدون و میڈم صغریٰ نے پوزیشن لینے والے بچوں اور اعلیٰ کارکردگی پر ٹیچرز میں انعامات تقسیم کیلئے،تقریب میں خطاب کرتے

ایبٹ آباد:دوکمسن بیٹیاں والدین کے ہمراہ سپرد خاک۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ/عمران لودھی) گزشتہ روز مست میرا میں حال ہی میں رہائش اختیار کرنیوالے ذیشان،انکی اہلیہ اور دو کمسن بچیاں کمرے میں گیس بھرنے کے نتیجے میں دم گھٹنے سے دم توڑ گئے تھے۔ جن کی نمازجنازہ جمعہ کے روز مہاولیاں میں ادا کی گئی ہے۔نماز جنازہ میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔متوفی ذیشان کے والد محمد ارشاد کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ دوپہر کے بعد کا ہے کیونکہ صبح جب وہ بیٹے کے گھر سے روانہ ہوئے تو سب کچھ ٹھیک تھا۔تاہم رات نو بجے قریب جب وہ گھر واپس پہنچے تو بار بار بیرونی گیٹ کھٹکھٹانے کے باوجود نہ کھولا گیا تو انہیں تشویش ہوئی اور وہ مالک مکان کی طرف سے گھر میں داخل ہوئے لیکن کمرے میں بھی مکمل خاموشی تھی۔اس دوران انہوں نے آوازیں دیکر پڑوسیوں کو بھی بلا لیا اور انہوں نے کمرے کا دروازہ

جھنگی لمبی ڈھیری تھانہ میرپور کی حدود میں گھریلو ناچاکی کی بناء پر نوجوان نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے خود کشی کر لی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) جھنگی لمبی ڈھیری تھانہ میرپور کی حدود میں گھریلو ناچاکی کی بناء پر نوجوان نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے خود کشی کر لی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ لمبی ڈھیری میں فیاض ولد یونس خان عمر 42/43سال نے گھریلو ناچاکی کی وجہ سے آتشیں اسلحہ سے خود کو گولی مار دی جو موقع پر جاں بحق ہو گیا واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر ایوب میڈیکل ہسپتال منتقل کر دی۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

حویلیاں،سکول کالج اوقات کار میں لڑائی جھگڑے اور لڑکیوں کو چھیڑنا معمول بن گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) حویلیاں،سکول کالج اوقات کار میں لڑائی جھگڑے اور لڑکیوں کو چھیڑنا معمول بن گیا۔والدین کا ڈی پی آو ایبٹ آباد سے سکول اوقات میں پولیس اہلکار تعینات کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو دن سے حویلیاں میں مختلف مقامات پر سکول کالج اوقات میں نوجوان لڑکے لڑائی جھگڑے کرتے نظر آرہے ہیں۔جبکہ اوباش نوجوان ہمایون مارکیٹ اقبال مارکیٹ،طوطی خان روڈ،سابقہ عدالت روڈ اعظم خان روڈ پر کھڑے ہوکر سکول کی بچیوں پر اوازیں لگانا اور ان کو ہراساں کرتے ہیں۔والدین نے ضلعی پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول کے اوقات میں ان مقامات پر پولیس اہکار تعینات کریں اور اوباشوں کو پکڑ کر قانونی کارروائی عمل میں لاہیں۔

کمرے میں گیس بھر جانے سے میاں بیوی دو بچیوں سمیت جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)کمرے میں گیس بھر جانے سے نے ایک اور ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا چہمڈ باغدرہ کی رہائشی فیملی تھانہ مانگل کی حدود مست میرا میں میاں بیوی ذیشان ولد ارشاد عمر بائیس سال بشری بی بی زوجہ ذیشان عمر بیس سال اور دو کم سن بچیاں فجر بی بی عمردو سال جنت بی بی عمر تقریباایک سال دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے سب انسپکٹر ملک شکیل نے بمعہ نفری موقع پر پہنچ کر ضابطے کی کاروائی کے بعد جاں بحق افراد کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا۔

ٹھنڈیانی روڈ ڈکیتی کا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ٹھنڈیانی روڈ سرکاری سکول کے اساتذہ سے ڈکیتی کے دوران پیسے اور موبائل چھیننے والے کیس میں مزید پیشرفت مرکزی ملزم گرفتار، موبائل اسلحہ برآمد۔بار دسمبر کو تھانہ بکوٹ کی حدود برمی گلی کے مقام پر ڈکیتی کی واردات کے دوران ہائی سکول چمیالی کے اساتذہ کی گاڑی کو روک ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر 1لاکھ 45ہزار روپے اور 6موبائل فون چھین لئے تھے جس پر تین ملزمان پہلے ہی چھینے گئے تین عدد موبائل، نقدی اور اسلحے سمیت گرفتار کر لیے گئے، اب جبکہ مقدمے میں مطلوب مرکزی ملزم سہیل ولد اورنگزیب سکنہ بیرنگلی کو بھی گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 01 عدد پستول اور 02 عدد موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے۔

چیئرمین جہازوں والا گروپ محمد رحمن نے اپنے دھڑے جنبے سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔

اسلام آباد(وائس آف ہزارہ) کے پی کے ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین جہازوں والا گروپ محمد رحمن نے اپنے دھڑے جنبے سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔وزیراعلی خیبرپختونخواہ محمود خان،صوبائی صدر کے پی کے پروزخٹک، سابق وفاقی وزیر وایڈیشنل مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمرایوب خان، سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان، ایم پی اے اکبرایوب خان،صوبائی وزیر آبپاشی ارشدایوب نے پارٹی مفلر ڈال کر جہازوں والیگروپ کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر چیئرمین جہازوں والا گروپ الحاج محمد رحمان کے ہمراہ۔پی ٹی آئی ہریپور کے صدر راجہ احتشام۔جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ہریپور اللہ یار خان۔پی ٹی آء ہریپور کے سٹی صدر ملک لیاقت حیات۔پی ٹی آئی ہریپور کے تحصیل صدر فیصل خان ترک۔ رہنما جہازوں والا گروپ سابق امیدوار تحصیل میئر غازی خیام الاسلام,رہنما جہازوں والا گروپ شاہد اقبال خان۔سابق پی ٹی آئی صدر تحصیل غازی چوہدری اشفاق,صدر پی ٹی آئی ملک خالد،جنرل

جو آٹاتین ہزار تک جا پہنچا تھا اب ستائیس سو روپے اور فا ئن آٹا جوتین ہزار تین سو روپے تک چلا گیا تھا اب اس کا ریٹ انتیس سو تک آگیا ہے: ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شاد محمد نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ایبٹ آباد میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے آٹا کو ذخیرہ کرنے کی بجائے اگر اپنے ضرورت کے مطابق لیا جائے تو آٹا وافر مقدار میں موجود ہے خیبر پختونخواہ محکمہ خوراک نے گندم کا صوبائی کوٹہ پانچ ہزار ٹن سے برھا کر6500ٹن یومیہ کر دیا ہے ضلع ایبٹ آباد کو یومیہ234ٹن گندم کوٹہ دیا جاتا ہے جسکی پسائی سے8190تھیلے20کلو کے ضلع بھر کے نامزد سیل پوائنٹ کو دیئے جاتے ہیں آٹے کے نامزد ڈیلرز پورے ضلع کے دور دراز کے علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں اور سرکاری آٹا پہنچانے کے پابند ہیں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک روزانہ کی بنیاد پر ان کی چیکنگ کرتے ہیں اگر کوئی کسی غفلت کوتاہی میں ملوث پایا جائے تو اس کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے صوبائی حکومت کے ان موثر اقدامات کی وجہ سے ان

جنرل کونسلرویلج کونسل پھلانوالی گستاسف خان عرف کاکا خان پرقاتلانہ حملہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) جنرل کونسلرویلج کونسل پھلانوالی گستاسف خان عرف کاکا خان پرقاتلانہ حملہ گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ جنرل کونسلرمعجزانہ طورپربال بال بچ گئے۔مغرب کیوقت گھرجارہے تھے راستے میں نامعلوم موٹرسائیکل پرسواردوافراد نے گاڑی پرفائرنگ کردی جس میں جنرل کونسلرگستاسف خان معجزانہ طورپربال بال بچ گئے اور نامعلوم ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرارہوگئے۔جس کی اطلاعی رپورٹ مقامی پولیس اسٹیشن میں کروادی اورپولیس نے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی اوراس واقعے کے بعد عوام میں شدیدخوف وحراس پایا جاتا ہے عوام کا پولیس کے اعلی افسران سے اس ناخوشگوارواقعے میں ملوث نامعلوم ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کا مطالبہ کردیااورکہاکہ پولیس عوام کے جان ومال کاتحفظ یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور ملزمان کوکیفرکردارتک پہچائیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہو سکیں۔

فالو کریں

error: Content is protected !!