خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

محکمہ جنگلات نے ایوبیہ میں کروڑوں روپے مالیت کے دیار کے قیمتی درخت کٹوا دیئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایوبیہ کے خوبصورت کرڑوں روپے کے قیمتی سرسبز دیار محکمہ جنگلات ملی بھگت سے کاٹنے سے پہلے ہمیں کاٹ کر وہاں تک جائے گا راجہ ممتاز الرحمن عباسی سابق ممبر ضلع کونسل ضیافت عارف ستی سابق ناظم و تحصیل صدر۔انعام عباسی چئیرمین ویلج کونسل ریالہ ودیگر عمائدین علاقہ نے میڈیا کے ذریعے اعلی احکام اور عدلیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ پاکستان کے معروف سیاحتی مقام اور ایوبیہ نیشنل پارک سے ملحقہ خانسپور گلی بازار ویلج کونسل ریالہ میں عوام علاقہ کی شاملات اراضی پر تیس عدد خوبصورت دیار کے درخت ہیں جنکی مالیت کروڑوں روپے ھے۔ راجہ ممتاز الرحمن عباسی ودیگر نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے ایس ڈی ایف او گلیات نے محکمہ مال کے جعلی پٹواری سے جعلی کاغذات تیار کرکے ایک مقامی بندے کو شامل کرکے بوگس کاروائی کرکے ایک لکڑی کاٹنے والی پارٹی کو پیپرز دیئے کہ درخت کاٹ لو

اسٹام فروشوں نے عوام کی چمڑی ادھیڑنا شروع کر دی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) اسٹام پیپر لکھنے کی فیسوں میں بے تحاشہ اضافے سے عوام الناس نے سر پکڑ لیے عوامی حلقوں نے کہا سو پچاس روپے والے اسٹام پیپر لکھنے کی کی فیس ہزاروں روپے وصول کرنے کا سلسلہ شروع ہے شہریوں نے چیک اینڈ بیلنس کا مطالبہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق شہریوں نے کہا ہے کہ اسٹام پیپر ہر دوسرے بندے کی ضرورت بن چکی ہے اسٹام تحریر کرنے والوں نے عوام الناس کی چمڑی اتارنے کا سلسلہ پورے عروج پر پہنچا رکھا ہے سو پچاس روپے والے اسٹام پیپر کی تحریر کرنے کی فیس کی مد میں ہزار پندرہ سو تک وصول ہو رہے ہیں شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے اس پر کڑی نظر رکھیں اور ان لوگوں کو پابند کیا جائے جو مقرر کردہ نرخ ہیں اس کے مطابق عوام الناس سے رقم وصول کی جائے بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی عمل

جناح روڈ کے انتخابات کا عمل: چاند گروپ نے میدان مار لیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) جناح روڈ کے انتخابات کا عمل مکمل چاند گروپ کے ملک ربنواز صدر نوید خان جنرل سیکرٹری منتخب ٹوٹل 78ووٹ کاسٹ ہوئے چاند گروپ کی جانب سے 55ووٹ کی بھاری اکثریت سے ملک ربنوازصدر،نوید خان جنرل سیکرٹری منتخب جبکہ بدمقابل امیدوار برائے صدر سجاد کیانی جنرل سیکرٹری ناصر اقبال عباسی 23ووٹ لے سکے الیکشن کمیشن کے فرائض الطاف شاہ،شاہد محمود اور تنویر الہی نے سر انجام دیئے۔الیکشن کمیشن ممبر جناح روڈ شاہد محمود کے مطابق ٹوٹل ووٹر کی تعداد 78 تھی کوئی بھی ووٹ مستردنہیں ہوا۔ چیرمین ملکپورہ اربن عمران عرف ایمو سمیت تاجر رہنماؤں,ملک ممتاز خان،شاہد اشرف اعوان کے علاوہ تاجروں کی کثیر تعداد میں شرکت نومنتخب صدر جناح روڈ ملک ربنواز نے الیکشن کمیشن ممبران اور تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ جس نے ووٹ دیا یا نہیں دیا میری نظر میں برابر کی حیثیت رکھتے ہیں اگر کوئی بھی

حلقہ پی کے چالیس سے سابق ضلع ناظم کرنل (ر) سردار شبیرمیدان میں آگئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے چالیس سے سابق ضلع ناظم کرنل (ر) سردار شبیر کے الیکشن میں آنے سے کئی حلقوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کرنل شبیر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرحوم سردار محمد یعقوب کے فرزند ہیں اور سابق ضلع ناظم ایبٹ آباد بھی رہ چکے ہیں سیاسی حوالے سے ایک مضبوط گروپ جنبہ رکھتے ہیں۔ عمران خان کے جراتمندانہ فیصلے سے نااہل حکومت مفلوج ہو چکی ہے۔ ایمپورٹڈ حکومت اپنا سیاسی اور اخلاقی جواز کھو چکی ہے۔ ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کا واحد صاف اور شفاف انتخابات ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع ایبٹ آباد کے رہنما اور سابق ضلع ناظم سردار کرنل(ر) محمد شبیر نے وائس آف ہزارہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سردار کرنل(ر) محمد شبیر کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب اسمبلی میں پی ڈی ایم اتحاد کے سیاسی اتحاد کو

مکول پائیں میں جنگلی تیندوے کا راج: متعدد مویشی ہلاک کر ڈالے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) مکول پائیں میں جنگلی تیندوے نے اہلیان علاقہ کا جینا حرام کردیا۔دو روز کے درمیان مختلف مقامات پر دن دیہاڑے اورنگ زیب نامی شخص کی چار بکریاں ہلاک کردی۔اہلیان علاقہ کا میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہنا تھا کہ محکمہ وائلڈ لائف کو آگاہ بھی کیا لیکن کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔خوف و ہراس کی وجہ سے بچوں کو گھر میں محصور کرکے رکھا ہوا ہے۔آج ایک درخواست اہلیان علاقہ کی طرف سے محکمہ کے دفترمیں بھی دی جائے گی۔تاکہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔

طوفانی بارش کے ساتھ ژالہ باری کئی مقامات پر شدید بارش سے کچے مکانات گرنے کی اطلاعات۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) حویلیاں اور گردونواح کے علاقوں میں طوفانی بارش کے ساتھ ژالہ باری کئی مقامات پر شدید بارش سے کچے مکانات گرنے کی اطلاعات کئی علاقوں کو جانے والے والے راستے بند ہو کر رہ گئے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حویلیاں شہر اور گردونواح کے علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری سے مختلف مقامات سے نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں کئی لوگوں کے جانوروں کے باڑے اور کچے مکانات کو نقصان پہنچا اسی طرح کئی علاقوں میں شدید بارش سے کچی سڑکیں سخت متاثر ہوئیں جسکی وجہ سے ان علاقوں کے راستے بند ہو کر رہ گئے شہر کے اندر سخت بارش سے سڑکوں پر پانی پھیل گیا اور پیدل چلنا مشکل ہو کر رہ گیا گلیوں محلوں میں پانی گھروں میں داخل ہوا جس سے شہریوں کو نقصان اٹھانا پڑا۔

تھانہ نواں شہر کی حدود میں چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں معمول بن گئیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ نواں شہر کی حدود میں چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں معمول بن گئیں۔ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام۔ اس ضمن میں نواں شہر کے متعدد افراد نے صحافیوں کو بتایا کہ تھانہ نواں شہر کی حدود میں کراچی طرز کی چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں۔ لٹنے والے لوگ رپورٹ کیلئے تھانے جاتے ہیں تو ان کو قانونی پیچیدگیوں کا بتا کر گھروں کو بھیج دیا جاتا ہے۔ مقامی لوگوں نے ڈی آئی جی ہزارہ رینج اور ڈی پی او سے سخت نوٹس لینے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

37 منشیات فروش گرفتار، 50 کلو چرس، ساڑھے 10 کلو ہیروئن، 180 لیٹر شراب اور آدھا کلو آئس برآمد۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد پولیس نے گزشتہ ہفتہ کے دوران 37 منشیات فروش گرفتار، 50 کلو چرس، ساڑھے 10 کلو ہیروئن، 180 لیٹر شراب اور آدھا کلو آئس برآمد کی گئی۔ قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیوں کے دوران 02 مقدمات میں 01 ملزم گرفتار ہوا۔سرقہ کے مقدمات 01 گاڑی اور 01 لاکھ 77 ہزار کی رقم کی برآمدگی عمل میں لائی گئی۔ اسی طرح غیر قانونی اسلحہ ایمونیشن میں 01 کلاشنکوف، 01 کالا کوف، 05 رائفلیں، 25 بندوقیں، 29 پستول اور 444 کارتوس برآمد کیے گئے۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران 05 اشتہاری مجرم اورچ04 عدالتی مفروران کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔

ہری پور کی مکمل تاریخ۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ) ہری پور شہر کی بنیاد 1821ء میں سکھ جنرل ہری سنگھ نلوہ نے فوجی نقطہ نظر سے رکھی۔ ہری پور شہر میں ایک قلعہ تعمیر کیا گیا جس کا نام Harkishan Garh Fort تھا۔جس کی دیواریں 4 میٹر چوڑی اور16 میٹر اونچی تھیں۔ قلعہ میں داخل ہونے کے لئے چار دروازے تھے۔ ہری پور کا نام رنجیت سنگھ کیایک سِکھ جرنیل ہری سنگھ نلوہ کے نام پر رکھا گیا۔ ہری پور تحصیل کو یکم جولائی، 1992ء میں ضلع کا درجہ دے کر ضلع ایبٹ آباد سے علیحدہ کر دیاگیا۔یہ شہر اسلام آباد سے 65 کلومیٹر اور ایبٹ آباد سے 34 کلومیٹر دور واقع ہے۔ اس ضلع کو جغرافیائی محلِ وقوع کے لحاظ سے کلیدی حیثیّت حاصل ہے۔ کیونکہ یہ ضلع ہزارہ ڈویژن اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے مابین ایک پھاٹک کا درجہ رکھتا ہے۔ہری پور موسم کے لحاظ سے گرم بارانی معتدل خطے میں شمار کیا

میرپور میں سوتیلی ماں نے تشدد کرکے پانچ سالہ بچے کو قتل کر دیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) میرپور میں سوتیلی ماں نے تشدد کرکے پانچ سالہ بچے کو قتل کر دیا۔ اس ضمن میں میرپور کے رہائشی یاسر خان ولد محمد عرفان نے تھانہ میرپور میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ بارہ فروری کی سہ پہر ساڑھے تین بجے میں اپنی دودھ کی دوکان پر چلا گیا۔رات ساڑھے آٹھ بجے میری دوسری بیوی شگفتہ شاہین نے اطلاع دی کہ میر ے پانچ سالہ بیٹے رئیس کے ہاتھ پاؤں مڑ گئے ہیں۔جسے میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال لے آیا۔جسے نیورو سرجری وارڈ میں داخل کروا دیا گیا۔ ہسپتال میں میرے دوسرے بیٹے اکرام اللہ نے بتایا کہ میری دوسری بیوی شگفتہ شاہین نے رئیس کو پلاسٹک کے پائپ سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔اور اسے اٹھا کر زمین پر مارا جس سے وہ بے ہوش ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پانچ سالہ رئیس جمعرات کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں

کوہالہ پولیس چوکی کا حوالدار تھانیدار کے اختیارات سادہ کپڑوں میں استعمال کرنے لگا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) کوہالہ پولیس چوکی کا حوالدار تھانیدار کے اختیارات سادہ کپڑوں میں استعمال کرنے لگا۔کوہالہ سیاحتی گزر گاہ ھے جہاں بدتمیز عملہ کی جگہ پڑھے لکھے عملہ کی ضرورت ھے۔کوہالہ کے بدتمیز اور عوام علاقہ کو ناجائز تنگ کرنے والے اہلکاروں کی وجہ پولیس تھانہ بکوٹ اور اسکے عملہ کی بدنامی ہورہی ہے کوہالہ چوکی سے بلاتصدیق نذرانہ کے عوض جرائم پیشہ افراد کو راستہ دیا جاتا ھے جبکہ کوہالہ بازار سمیت دیگر مقامات پر مقامی لوگوں کو ناجائز تنگ کیا جاتا ہے۔مبینہ ذرائع کے مطابق کوہالہ پولیس چوکی تھانہ بکوٹ کا سرکل بکوٹ سے ہی تعلق رکھنے والا منہ زور اہلکار حوالدار ھے جو انچارج چوکی اور ایس ایچ او بکوٹ کو بھی خاطر میں نہیں لاتا آزادکشمیر اور کوہ مری کی طرف سے سرکل بکوٹ کی حدود میں آنے والے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو ناجائز تنگ کرنا اور پھیری والوں جرائم پیشہ افراد کو

منی بجٹ: سیلز ٹیکس 17 سے بڑھا کر 18فیصد اور پُرتعیش اشیاء پر 25 فیصد جی ایس ٹی کا فیصلہ۔

منی بجٹ: سیلز ٹیکس 17 سے بڑھا کر 18فیصد اور پُرتعیش اشیاء پر 25 فیصد جی ایس ٹی کا فیصلہ۔ اسلام آباد(وائس آف ہزارہ) سیلز ٹیکس 17 سے بڑھا کر 18فیصد اور پُرتعیش اشیاء پر 25 فیصد جی ایس ٹی کا فیصلہ۔ بین الااقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر عملدرآمد کے لیے 170 ارب روپے کامنی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش ہوگا جس کے باعث مہنگائی کا نیا طوفان آنیکا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصدکرنیکا فیصلہ کیا ہے، سیلز ٹیکس کی شرح ایک فیصد بڑھنے سے 50 ارب روپے سے زائدکا اضافی بوجھ عوام پر آسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پُرتعیش اشیاء پر ڈیوٹی کی شرح 25 فیصد تک پہنچانیکی حکومتی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، منی بجٹ میں لگژری آئٹمز پر ٹیکس لگا کر 60 سے 70 ارب روپیکی آمدن کا امکان

فالو کریں

error: Content is protected !!