خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

سگے بیٹے کو قتل کر کے خودکشی کا ڈرامہ ر چانے والے باپ کو گرفتار کر لیا گیا۔

تین روز قبل کا غان کی حدود ترکھان کھوئی جدید میں 16 سالہ عبدالباسط گولی لگنے سے جاں بحق ہوا جسے خود کشی کا رنگ دیا گیا پولیس نے مقتول کے والد محمد صداقت شاہ کو گر فتار کر کے تفتیش کی جس نے بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ بالا کوٹ (وائس آف ہزارہ) اپنے سگے بیٹے کو قتل کر کے خود کشی کا ڈرامہ رچانے والے باپ کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم نے ابتدائی تحقیقات ہی کے دوران اعتراف جرم کر لیا، واقعات کے مطابق تھانہ کا غان کی حدود جدید ترکھان کھوئی میں دو روز قبل افطاری کے وقت اپنے سولہ سالہ بیٹے کو قتل کر کے پولیس کو خود کشی کی رپورٹ اور بعد ازاں پوسٹمارٹم رپورٹ میں واقعہ کی تصدیق کے بعد ایس ڈی پی او تھانہ جات سرکل بالا کوٹ سعید یون نے اپنی نگرانی میں انتہائی باریک

کالو بانڈی غیر قونونی فاسفیٹ کان میں مارے جانیوالے محمد رستم کے لواحقین کو حراساں کیا جانے کگا۔

کالو بانڈی غیر قونونی فاسفیٹ کان میں مارے جانیوالے محمد رستم کے لواحقین کو حراساں کیا جانے کگا۔ قلندرآباد(وائس آف ہزارہ) کالو بانڈی غیر قونونی فاسفیٹ کان حادثہ میں جاں بحق ہونے والے محمد رستم کا بیٹا انصاف کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، موقع سے نعش بھی نہیں اٹھانے دی جا رہی تھی پوسٹ مارٹم کیلئے جاتے وقت بھی حراساں کیا گیا،غٖیر قانونی فاسفیٹ کانوں کو فل فور بند گیا جائے:محمد رئیس۔ڈی سی ایبٹ آباد سے فوری انکوائری کا مطالبہ۔ محمد رئیس ولد محمد رستم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 29مارچ کو کالو بانڈی میں غیر قانونی کان میں ایک حادثہ پیش آیا حادثہ صبح 10بجے کے قریب پیش آیا جس میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے اور کئی زخمی ہوئے لیکن غیر قانونی فاسفیٹ نکالنے والا چیئر مین ترنوائی سردار میر باز نے سب کو لا علم رکھا جب کان میں مزدوری

ایبٹ آباد شہر کے اربن روٹ پر سفر کے مطابق سرکاری کرایہ نامہ کو یقینی بنانے کے لئے عوام سوزوکی مافیا کیخلاف ڈٹ گئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد شہر کے اربن روٹ پر سفر کے مطابق سرکاری کرایہ نامہ کو یقینی بنانے کے لئے عوام سوزوکی مافیا کیخلاف ڈٹ گئے۔سوزوکی ڈرائیورز کی جانب سے زائد کرایہ وصولی پر سپلائی چوک مین شاہراہ پر گرینڈ احتجاج کا فیصلہ کیا یے۔ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے عوام کے پرزور مطالبہ کے بعد شہر کے چار لوکل روٹ پر کرایہ سفر کے مطابق کرکے کم کیا گیا ہے جس پر سوزوکی مافیا نے عوام کو بلیک میل کرنا شروع کرد یا ہے اور زاہد کرایہ وصولی کے زریعے عوام کے ساتھ جھگڑے شروع کر دیئے جس پر عوام نے بھی اپنے حق پر ڈٹ جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ذاہد کرایہ وصولی کے خلاف آج بڑے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔شہریوں نے گردنواح کی مختلف مساجد میں بڑے احتجاج میں شرکت کے اعلانات کئے ہیں۔ایبٹ آباد میں سوزوکی مافیا نے ایبٹ آباد سے کمپلیکس کالا

ماہ رمضان میں کرائے کے مکان میں جسم فروشی کے اڈے پر پولیس کا چھاپہ۔

مانسہرہ (وائس آف ہزارہ) ماہ رمضان میں کرائے کے مکان میں جسم فروشی کے اڈے پر پولیس کا چھاپہ۔تین تتلیاں،تین بھنوروں سمیت گرفتار۔رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 3 خواتین2مرداور مالک مکان گرفتار،تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اہلیان محلہ مفتی آباد نے تھانہ سٹی پولیس کواطلاع دی کہ محلے کے ایک گھر میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں جسم فروشی کا مکروہ دھندہ جاری ہے اطلاع پر سٹی اور لیڈیز پولیس کارروائی کرتے ہوئے جسم فروشی میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا۔ملزمان میں ایبٹ آباد کی رہائشی ش بی بی دختر بہادر خان، دختر یونس سکنہ کالج روڈ، ک شہزادی دختر عزیز سکنہ کالج روڈ، آمان اللہ ولد ضیاء الرحمن سکنہ ٹھاکرہ، ننگیاولد ثناء گل سکنہ ٹھاکرہ شامل ہیں۔

PHC

ایبٹ آبادمحکمہ تعلیم بھرتی: متاثرہ امیدواروں کا پشاورہائیکورٹ سے رجوع۔

درجہ چہارم کی آسامیوں کہ پھرتی نہ ہونے پر امیدواروں نے ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کر دی ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) ایبٹ آباد کے زیر اہتمام درجہ چہارم ملازمین کی خالی آسامیوں پر بھرتی نہ ہونے پر متاثرہ کامیاب امیدواروں نے ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی۔ عدالت نے 2023-04-06 کو سماعت کی تاریخ مقرر کر دی اور محکمہ تعلیم کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔ ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر (زنانہ) ایبٹ آباد نے اکتوبر 2022 ء میں ضلع ایبٹ آباد میں درجہ چہارم ملازمین کی تمام خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے اخبار میں اشتہار دیا تھا جس پر ضلع بھر سے تقریباً 1200 افراد نے درخواستیں جمع کروا ئیں ان کا ٹیسٹ انٹرویو جنوری 2023ء میں لیا گیا ان میں سے کامیاب امیدواروں کو ملازمت پر تعیناتی کا حکم نامہ نہیں جاری کیا گیا جس پر متاثرہ کامیاب امید وار

ایبٹ آباد یونیورسٹی کے سابقہ وی سی فیسوں میں اضافے کا تحفہ بھی دے گئے۔

دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری کی فیس بڑھا کر 20800 روپے جبکہ بی ایڈ پروگرام کی فیس بڑھا کر 16300 روپے کر دی گئی۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سابقہ وائس چانسلر جاتے ہوئے 150 سے زائد نئی بھرتیاں کر کے جانے کے ساتھ ساتھ طلباء وطالبات کو فیسوں میں اضافے کا تحفہ بھی دے گئے۔ مختلف شعبوں کی فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ الحاق شدہ اداروں سے پہلے دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری کی فیس 15100 روپے فی طالبعلم لی جاتی تھی جو بڑھا کر 20800 روپے کر دی گئی، جبکہ بی ایڈ پروگرام کی فیس 10000 ہزار روپے سے بڑھا کر 18300 روپے کر دی گئی۔ طلباء وطالبات اور ان کے والدین فیسوں میں اضافے پر سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے گورنر خیبر پختو نخوا سے نوٹس لیکر بھرتیاں منسوخ کرنے اور فیسیں کم کرنے کا مطالبہ کیا

ترنوائی کالوبانڈی میں غیر قانونی فاسفیٹ کی کان زمین بوس ہو جانے کے باعث دو مزدور جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ترنوائی کالوبانڈی میں غیر قانونی فاسفیٹ کی کان زمین بوس ہو جانے کے باعث دو مزدور جاں بحق۔ مزید کی تلاش جاری۔ کان میں کام کرنے والے مزدوروں میں رستم اور نیاز کو مردہ حالت میں ریسکیواہلکاروں نے ریکور کر کے لاشوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔مزید کی تلاش جاری۔ مزدوروں کو نکالنے کیلے ریسکیو آپریشن بارش اور پہاڑی علاقے کی وجہ سے مشکلات لا سامنا ہے۔ملبہ ہٹانے کے لیے آپریشن تاحال جاری فاسفیٹ کی کان غیر قانونی تھی دو روز کے دوران دو کانوں میں دب جانے سے پانچ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر ریسکیوکی ڈیزاسٹر اور میڈیکل ٹیمیں جائے حادثہ پر فورا پہنچ گی اور بہترین مہارت سے آپریشن کیا۔

سولہ سالہ لڑکے سے اسلحہ کی نوک پرجنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ)سولہ سالہ لڑکے سے اسلحہ کی نوک پرجنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔تھانہ صدر کی حدود کہکہ میں سولہ سالہ لڑکے کے ساتھ اسلحہ کی نوک پر جنسی ذیادتی کا واقع رونما ہوا۔مدعی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 377/511 PPC مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان نے واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل صدر محمد حفیظ اور ایس ایچ او تھانہ صدر سعید الرحمان کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔ایس ایچ او تھانہ صدر نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل صدر کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم شکیل ولد حبیب الرحمان سکنہ کہکہ کو گرفتار کر لیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔مقدمہ میں مزید تفتیش جاری ہے۔

ایبٹ آباد: قتل کیس میں باپ بیٹے سمیت تین ملزمان کو سزائے موت سنا دی گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایڈیشنل سیشن جج حویلیاں راجہ شعیب نے علم زیب عرف پپو ولد گلاب خان گوریاں قتل کیس میں ملوث ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کی سزا سنا دی۔اس ضمن میں پولیس زرائع نے بتایا کہ تقریباً دو سال قبل علم زیب ساکنہ گوریاں کسکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ مقتول کے بھائی طارق خان کی مدعیت میں آصف علی ولد علی اکثر خان، میرافضل ولد گلزمان،علی اکثر ولد میرافضل کے خلاف تھانہ حویلیاں میں قتل کر مقدمہ درج کیاگیا۔ جنکا ٹرائل ایڈیشنل سیشن جج حویلیاں کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔ٹرائل میں گواہان استغاثہ و دیگر گواہان کے بیانات قلمبند ہونے کے بعد گزشتہ روز کیس کی سماعت ہوئی ملزمان کی جانب سے امان اللہ سالک ایڈوکیٹ جبکہ مقتول کی جانب سے عقیل الرحمن جدون ایڈوکیٹ نے پیروی مقدمہ کی مقدمہ میں مقتول کے وکیل کے ٹھوس ثبوتوں اور گواہان کے بیانات

صوبہ سندھ کے ساتھ برابری کی سطح پرخیبرپختونخواہ میں یائیکورٹ ججز کی تعیناتی کی جائے: وکلاء کا مطالبہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر مہدی زمان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ اورخیبرپختونخواہ آبادی کے لحاظ سے برابر ہے سندھ میں ہائی کورٹ ججز کی تعداد 50ہے جبکہ خیبر پختون خواہ میں ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد 17ہے جو سرار نا انصافی ہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں تعنیات کرنا خیبر پختونخواہ ہائی کورٹ کے ججز کے ساتھ ناانصافی ہے۔ مہدی زمان ایڈوکیٹ نے دیگر اضلاع سے آئے ہوئے صدور اور جنرل سیکرٹریز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اعلی عدلیہ ملک کے سیاسی امور کو اپنے ہاتھ میں نہ لے اور ججز اسلامی جمہوریہ پاکستان کے جج ہیں کسی جماعت کے نہیں انکے فیصلوں سے غیر جانبداری کی بو نہیں آنی چاہیے آج دنیا بھر میں 126واں نمبر ہے صوبہ خیبر پختون خواہ پاکستان بھر میں ہمیشہ اہمیت کا حامل رہا

سرکاری مفت آٹا بوئی بانڈی پہاڑ میں فروخت ہونے لگا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) سرکاری مفت آٹا بوئی بانڈی پہاڑ میں فروخت ہونے لگا۔ ڈیلر نے فی کس سات سو روپے وصول کرنے شروع کر دئیے۔ عوام سراپا احتجاج سابق ناظم وی سی بانڈی پہاڑ سردار محمد یوسف نے میڈیا کو بتایا کہ میری وی سی میں مفت آٹے کے پیسے لیئے جا ریے ہیں غریب لوگوں سے سات سو روپے وصول کیے گئے ہیں۔ڈیلر بااثر ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ کو شکایت کے باوجود ڈیلر کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔ متعلقہ ادارے کے ذمہ دار نے بھی اپنی رپورٹ محکمہ خوراک کو ارسال کی ہوئی ہے۔موصوف سابق ناظم نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غریب عوام سے پیسے لینا ظلم ہے ہم کسی صورت ایسا نہیں ہونے دیں گے۔اگر متعلقہ ذمہ داروں نے کاروائی نہ کی تو گاؤں میں کوئی واقع ہوا تو ساری ذمہ داری انتظامیہ کی

شیروان بانڈی نکڑا میں سوپ سٹون کی کان میں حادثہ۔ دو مزدور جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) شیروان بانڈی نکڑا میں سوپ سٹون کی کان میں حادثہ۔ دو مزدور جاں بحق۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ تھانہ شیروان کی حدود بانڈی نکڑا میں سوپ سٹون کی کان میں پانچ مزدور پھنس گئے، ابتدائی طور پر پولیس سمیت دیگر ریسکیو اداروں اور مقامی افراد نے تین مزدورں کو ریسکیو کر لیاتاہم دو مزدور نہ مل سکے۔ ریسکیو اہلکاروں نے جان ولد خان ولی سکنہ جبوڑی مانسہرہ، شاہزیب ولد اورنگزیب سکنہ کوٹلہ، واجد ولد ریاض سکنہ چلہتھر کو نکال لیا۔ ریسیکو ایبٹ آباد کے پاس آپریشنل سامان نہ ہونے کی وجہ سے پشاور سے ٹیم منگوائی گئی۔ پشاور سے آئی ریسکیو ٹیم نے جاں بحق ہونے مزدوروں شعیب ولد صدیق سکنہ بریلہ اور ساجد ولد اورنگزیب سکنہ چٹھہکی لاشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کردیں۔ مائن حادثہ میں جاں بحق ہونے والے شعیب کی نماز جنازہ آج شام چاربجے بریلہ جبکہ ساجد کی

فالو کریں

error: Content is protected !!