خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

2018 ء میں کلین سویپ کر نیوالے پرویز خٹک خاندان کو شکست۔

سابق وزیر اعلیٰ 2 صاحبزادے اور داماد عمران خٹک نوشہرہ سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی ساتوں نشستیں ہار گئے این اے 33 سے شاہ احد شاہ نے 66 ہزار 895 ووٹ سے ہرا دیا پرویز خٹک صرف 26574 ووٹ لے سکے داماد ڈاکٹر عمران قومی اور صوبائی کی دونوں نشستیں بری طرح ہار گئے ابراہیم اور اسماعیل خٹک کو بھی شکست کا سامنا پشاور (وائس آف ہزارہ) 2018 ء کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر نوشہرہ میں کلین سویپ کرنے والے سابق وزیر اعلی پرویز خٹک کو 2024ء کے انتخابات میں تمام نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے سابق وزیر اعلیٰ ان کے داماد اور 2 بیٹے قومی اسمبلی اور اسمبلی کی 5 نشستیں بھاری مارجن سے ہار گئے ہیں اعداد و شمار کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 33 سے امیدوار تھے جہاں انہوں نے 26574 ووٹ حاصل

مولانا فضل الرحمن اور سراج الحق سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے سربراہ بھی ہار گئے۔

جے یو آئی کے سربراہ فضل الرحمان جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق،قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ،اے این پی کے قائمقام صدر حیدر ہوتی، پی پی کے قائمقام صوبائی صدر محمد علی شاہ جے آئی کے صوبائی امیر پروفیسر ابراہیم اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان اور پاکستان راہ حق پارٹی کے سربراہ ابراہیم قاسمی کامیاب نہ ہو سکے پشاور(وائس آف ہزارہ) خیبر پختونخوا سے سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے سربراہ بھی انتخابات میں کامیابی حاصل نہ کر سکئے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ عوامی نیشنل پارٹی کے قائمقام مرکزی صدرا میر حیدر ہوتی اور صوبائی صدر ایمل ولی خان پیپلز پارٹی کے قائمقام صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر ابراہیم خان، مسلم لیگ (ن) کے صوبائی

ہزارہ ڈویژن کے قومی و صوبائی حلقوں کے انتخابی نتائج۔

این اے پندرہ پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور شہزادہ گستاسپ سے ہار گئے۔ مقابلہ ہری پورسے عمر ایوب خان کامیاب۔ ہری پور سے صوبائی اسمبلی کی تین سیٹوں پر اکبر ایوب ارشد ایوب اور ملک عدیل اقبال نے مد مقابل کو پیچھے چھوڑ دیا۔این اے چودہ مانسہرہ سے سلیم عمران خان،این اے 16 ایبٹ آباد سے علی اصغرخان،این اے 17 سے علیخان جدون کامیاب۔ ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) ہزارہ ڈویژن کے سات میں سے تین اضلاع ہری پور،مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی امیدواروں کامیاب ہو گئے۔ ہری پور میں قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں پر پولنگ ہوئی حتمی نتائج کے مطابق ہری پور سے 1 قومی اور 3 صوبائی اسمبلی کے نشستوں پر انتخابات میں تحریک انصاف کے نامزد پی ٹی آئی امیدواروں سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب خان نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔جبکہ ان کے

سیاسی منظر نامہ کیا ہو گا، آزادار اکین حکومت بنا سکیں گے؟

ن لیگ پی پی کے بغیر حکومت بنا سکے گی؟ پیپلز پارٹی آزاد ارکان کے ساتھ مل کر اقتدار میں آسکتی ہے۔ عام انتخابات میں کوئی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کر سکے گی آزاد امیدوار ہی پانسہ پلٹیں گئے تجزیاتی رپورٹ۔ اسلام آباد (وائس آف ہزارہ) اگر الیکشن میں آزاد اراکین بڑی تعداد میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو کیا 2 بڑی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کو باہر رکھ کر حکومت بنائی جاسکتی ہے؟ یا اگر مسلم لیگ (ن) خاصی تعداد میں نشستیں حاصل کر لیتی ہے تو کیا پیپلز پارٹی کے بغیر اس کے لئے حکومت قائم کرنا آسان ہوگا؟ یا اگر مسلم لیگ (ن) کو مناسب تعداد میں نشستیں ملنے کے باوجود پیپلز پارٹی چھوٹی جماعتوں اور آزاد اراکین سے مل کر حکومت بنانا چاہیے تو کیا وہ ایسا کر پائے گی؟ اگر ن لیگ کے مقابلے میں پیپلز پارٹی زیادہ نشستیں حاصل کر

وہی ماحول وہی الزامات تاریخ کے خود کو دہرا دیا: واشنگٹن پوسٹ

پاکستان کو ایک اور غیر شفاف انتخابات کا سامنا رہا، عوام کی اکثریت کو اندازہ ہے کہ کیا نتائج برآمد ہو نیوالے ہیں: بلوم برگ۔ عمران خان بیلٹ پر موجود نہیں ن لیگ کے جیتنے کے امکانات، تیسرا فریق 35 سالہ بلاول بھٹوزرداری ہے: دی انڈیپنڈنٹ۔ پھر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہر بار کی طرح امن وامان وجہ قرار: بی بی سی اور دیگر عالمی میڈیا کے تبصرے۔ اسلام آباد(وائس آف ہزارہ) پاکستان 12 ویں عام انتخابات میں حق رائے دہی کا عمل مکمل ہو گیا ہے جمعرات کو قومی اسمبلی اور چار صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کے انتخاب کیلئے پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی اور بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہی۔ پاکستان میں تقریبا 13 کروڑ رجسٹر ووٹرز ہیں تاہم جمعرات کو ٹرن آؤٹ کم رہا پاکستان 12 ویں عام انتخابات کے بارے میں بین الاقوامی میڈیا نے اہم

دھند اور سردی کی شدت میں اضافہ معمولات زندگی معطل۔

صوبہ بھر میں شدید دھند حد نگاہ صفر ہو گئی، موٹر وے بند، شہریوں کو گھروں میں رہنے کا الرٹ جاری۔ بازار سڑکیں سنسان دفاتر میں حاضری کم، بدھ کے روز دن بھر دھند کا راج سلسلہ 3 دن جاری رہنے کا امکان۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آبادسمیت ہزارہ بھر میں شدید دھند اور سردی کی لہر کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہو گئے بدھ کے دن یخ بستہ ہواؤں اور صبح سے شام تک مسلسل دھند کی وجہ سے موٹر وے بند کر دی گئی۔جبکہ شہریوں کو گھروں میں رہنے کے لئے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا محکمہ موسمیات کے مطابق دھند اور شدید سردی کی لہر مزید 3 دن جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ 7 جنوری سے معمولی بارش کی وجہ سے دھند ختم ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے شدید دھند کا سلسلہ منگل کے بعد بدھ کے روز بھی جاری رہا

نزلہ، زکام اور بخار آر ایس وی وائرس کی وجہ قرار ویکسین دستیاب نہیں۔

بچے بوڑھے اور کمزور قوت مدافعت کے حامل افراد زیادہ متاثر ماسک کے استعمال کی ہدایت۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب انفلوئنزا کی وباء ہے۔ حکام قومی ادارہ صحت کا بتانا ہے کہ انفلوئنزا اے کی سب ٹائپ ایچ 13 این 2 کے نتیجے میں پورے ملک میں لوگ بیمار ہو رہے ہیں، پاکستان میں کو وڈ 19 کے کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ حکام کے مطابق پاکستان بھر سے انفلوئنزا کے ہر ہفتے ہزاروں کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، بچوں میں نزلہ، زکام اور بخار آرایس وی وائرس کی وجہ سے ہو رہا ہے، انفلوئنزا بوڑھے اور کمزور قوت مدافعت کے حامل افراد کے لیے خطر ناک ہو سکتا ہے۔ اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت انفلوئنزا کی ویکسین دستیاب نہیں ہے، انفلوئنزا

گیس سپلائی بحالی: سی این جی سٹیشن بند نہ کرنے کا فیصلہ۔

وزارت پٹرولیم نے سی این جی سیکٹر کو گیس کی سپلائی روکنے سے منع کر دیا، فلنگ سٹیشن کھلے رہیں گے۔ سردی میں اضافے پر فیصلے پر نظر ثانی ہوگی سی این جی بند ہونے کی افواہ پر ہزاروں گاڑیاں امڈ آئیں۔ فلنگ سٹیشنوں پر لمبی قطاریں، لڑائی جھگڑے قطاروں کی وجہ سے شہر بھر میں ٹریفک نظام درہم برہم۔ ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) ہزارہ سمیت صوبہ بھر میں سی این جی بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئر مین فضل مقیم خان نے رابطے پر بتایا ہے کہ وزارت پٹرولیم نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ سی این جی سٹیشن آج یکم جنوری سے کھلے رہیں گے اور فلنگ سٹیشنوں کو گیس کی سپلائی معطل نہیں کی جائے گی ان کا کہنا ہے کہ بارشیں نہ ہونے پر سردی میں اضافہ نہیں ہوا جس کی وجہ سے سی این

میڈیکل کالجز کا میرٹ: 90 فیصد سے زائد نمبر لینے والے داخل۔

 ایوب میڈیکل کالج میں 91.73 فیصد نمبر لینے والوں کو داخلہ مل سکا۔ ایف ایس سی میں 95 فیصد نمبر لینے والے طلبہ بھی داخلوں سے محروم رہ گئے سیلف فنانس کی 53 نشستیں خالی۔ با چا خان میڈیکل کالج میں 1 سید و 3 نوشہرہ 7 جو خان 5 گول 8 بنوں 12 کمر میں 14 نشستیں خالی رہ گئیں۔ پشاور(وائس آف ہزارہ) خیبر پختونخوا کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں داخلے مکمل ہو گئے ہیں، خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خیبر میڈیکل کالج میں ایف ایس سی اور انٹری ٹیسٹ میں 92.37 فیصد نمبر لینے والے طلبہ وطالبات ایم بی بی ایس میں داخلہ لینے میں کامیاب ہو سکے جن کی تعداد 176 ہے ایوب میڈیکل کالج میں 91.73 فیصد نمبر لینے والوں کو داخلہ مل سکا خلیفہ گل نواز میڈیکل کالج میں 91.33 فیصد والے طلبہ کو داخلہ مل سکا با چا خان

این اے پندرہ سے میاں نواز شریف کیخلاف دائراعتراضات مسترد۔

سربراہ مسلم لیگ ن کیخلاف پی ٹی آئی امیدوار رہنما نے اعتراضات دائر کیے تھے، میاں نواز شریف کا غذات نامزدگی منظور۔ وکلاء کے دلائل سننے کے بعد در پیٹرنگ آفیسر نے اعتراضات مسترد کر دیتے، اعظم سواتی آج بھی فراڈ کے مرتکب ہوئے: کیپٹن صفدر۔ مانسہرہ (وائس آف ہزارہ) حلقہ این اے پندرہ سے میاں محمد نواز شریف کیخلاف پی ٹی آئی امیدوار ورہنماوں کی طرف سے دائر اعتراضات مسترد میاں محمد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور ن لیگ کا آج پی ٹی آئی امیدوار اعظم سواتی کیخلاف جانچ پڑتال میں اعتراضات لانے کا اعلان گزشتہ روز حلقہ این اے پندرہ مانسہرہ میاں محمد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی امیدوار اعظم سواتی اور پارٹی رہنماوں شاہد رفیق خان زکریا طارق کی سے تحریری طور میاں محمد نواز شریف کیخلاف اعتراضات اٹھائے گے کہ میاں نواز شریف کو سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے

نورین رورہی ہے۔ سوشل میڈیا پر عجیب و غریب ٹرینڈ نے طوفان برپا کر دیا۔

نورین رورہی ہے۔ سوشل میڈیا پر عجیب و غریب ٹرینڈ نے طوفان برپا کر دیا۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پاکستان میں سوشل میڈیا پر ایک نئے اور عجیب و غریب ٹرینڈ نے طوفان برپا کر دیا ہے گزشتہ شب سے اب تک ہیش ٹیگ ”نورین رورہی ہے“ کے ساتھ ہزاروں افراد ایکس پر پوسٹ کر چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر پی ٹی آئی کے حامی ہیں۔ ساتھ ہی ایسے افراد کی بھی کمی نہیں جو فی الحال لا علم ہیں اور جاننے کے خواہشمند ہیں کہ ماجرا کیا ہے؟۔ سابقہ ٹوئٹر ایکس پر کم و بیش ایک لاکھ 72 ہزار پوسٹس میں اس ہیش ٹیگ نورین رو رہی ہے کا استعمال کیا جا چکا ہے۔ بہت سے افراد نے یوٹیوب پر بھی ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جن میں سے ایک کے کیپشن میں دعوی کیا گیا ہے کہ نورین نے اس ٹرینڈ پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔

فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو مار دیا گیا۔

محلہ رڑیاں نئی آبادی میں دو نو جوانوں ابراہیم اور سرمد سکنہ حطار کو نا معلوم افراد نے رات کی تاریکی میں موت کے گھاٹ اتار دیا۔ قتل کی وجہ علوم نہ ہو سکی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی لاشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ ہری پور (وائس آف ہزارہ) حطار میں دونو جوانوں کا لرزہ خیز قتل حطار کے محلہ رڑیاں نئی آبادی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو نو جوانوں کو بے دردی سے قتل کر دیا، تفصیلات کے مطابق حطار کے محلہ رڑیاں نئی آبادی میں دو نو جوانوں ابراہیم ولد پاپا میر الرحمن سکنہ حطار اور سر مدولد عبد السلام سکنہ حطار کو نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں آتشی اسلحہ سے فائرنگ کر کے بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا دوہرے قتل کیس کے واقع کے بعد اطلاع ملنے

فالو کریں

error: Content is protected !!