خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

تھانہ سٹی ایبٹ آبادکی حدود میں چوروں کا راج: سونے کے بیوپاری کے کمرے سے اکتالیس تولے سونا اور ڈیڑھ لاکھ لوٹ لئے گئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ سٹی کی حدود موتی بازار میں پنجاب کے سونے کے بیوپاری اعجاز عرف نجی کے کمرے سے دن دیہاڑے اکتالیس تولے کے طلائی زیورات اورڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی۔ اعلی حکام نوٹس لیں۔اس ضمن میں اعجاز عرف نجی نے بتایا ہے کہ میں لاہور کا رہائشی ہوں اورپچھلے بتیس سالوں سے طلائی زیورات کا کام کرتا ہوں۔ایبٹ آباد حویلیاں مظفرآباد مانسہرہ کے مختلف علاقوں میں جیولرز کی دکانوں میں زیورات تیار کرکے دیتے ہیں اور ہر ہفتے اور پندرہ دن میں ان سے پیسے وصول کرنے آتا جاتا ہوں۔ اعجاز عرف نجی نے میڈیا کو بتایا ہے کی جمعہ کے روز دن دیہاڑے نامعلوم چور ہمارے کمرے میں داخل ہوئے اور میرے کمرے سے 41 تولے زیورات جنکی رقم تقریباً 46 لاکھ روپے بناتی ہے اس کے علاوہ 1 لاکھ 48 ہزار روپے نقدی چوری کرکے فرار ہوگئے۔متاثرہ شخص نے بتایا ہے کہ

کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنیوالے رکن کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) سینئر سول جج چاند عرفان علاقہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے کالعدم تنظٰم کی ویڈیوز شوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل ایبٹ آباد نے کاروائی کرتے ہوئے نعمان احمد ساکنہ عوان کالونی ہر یپور کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے یو ایس بی ڈیوائس اور لیپ ٹاپ برآمد کر ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم کو گزشتہ روز علاقہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں سے عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔اس ضمن میں ایف آئی اے پولیس نے بتایا کہ ملزم نعمان ولدزمرد ساکنہ اعوان کالونی ہری پور کے خلاف کالعدم تنظیم کی ویڈیوز مختلف گروپس میں شیئر کرنے اور فیس بک جعلی اکاؤنٹ بنا رکھے تھے۔جس پر ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ملزم کے خلاف 233/021 زیر دفعہ9?10?11?PECA r/w109ppc کے تحت مقدمہ درج کر لیا تھا اور ملزم کو گرفتار کر

ایبٹ آباد میں ڈاکو راج قائم: چنار روڈ پر ڈاکوؤں نے نوجوانوں سے پچاس ہزار روپے گن پوائنٹ پر چھین لئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد میں ڈاکو راج قائم: چنار روڈ پر ڈاکوؤں نے نوجوانوں سے پچاس ہزار روپے گن پوائنٹ پر چھین لئے۔ پولیس ڈاکوؤں، کارچوروں کے سامنے بے بس ہوگئی۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ سیف اللہ فردوس ساکنہ بلال ٹاؤن رات دس بجے موٹرسائیکل پر اپنے دو دوستوں سیّد احتشام الحق اور حیدر علی کے ہمراہ چنار روڈ پر جا رہا تھاکہ دو موٹر سائیکلوں پہ سوار چار ڈاکووں نے رستہ روک کر اسلحہ کی نوک پر تقریبا 50 ہزار روپے لوٹ لیے اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔سیف اللہ فردوس نے اپنے دوستوں کے ہمراہ تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کروا دی۔پولیس ابھی تک ڈاکووں کو پکڑنے میں ناکام۔ ایبٹ آباد جیسے پر امن شہر میں ڈاکووں کی دیدہ دلیری اور وارداتوں میں اضافہ انتہائی تشویشناک صورتحال اختیار کر چکا ہے۔

ماڈل تھانہ میرپور کی حدود میں منشیات فروشوں نے انت مچادی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ماڈل تھانہ میرپور کی حدود میں منشیات فروشوں نے انت مچادی۔ منشیات فروشوں کے ایجنٹ جگہ جگہ محترک نظر آنے لگے ہیں جس کی وجہ سے نوجوان نسل تباہی کے دھانے پر پہنچ چکے ہیں نوجوانوں کے علاوہ انسانیت کے قاتلوں کی رسائی پرائیویٹ ہاسٹلوں، بس سٹاپ و دیگر جگہوں کے علاوہ سنوکر کلب وغیرہ میں منشیات بزنس بڑی تیزی سے جاری ہے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بار بار کی آگاہی کے باوجود مقامی انتظامیہ منشیات فروشوں کے خلاف کوئی کاروائی کرنے سے گریزاں ہے جوکہ ایک افسوس ناک امر ہے انھوں نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے جو سرکاری افسر ان انسانیت کے قاتلوں کو نکیل ڈالتا ہے اُسے کسی دوسرے ادرے میں شفیٹ کر دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جارہے

شیروان کا رہائشی مویشی چوری کے الزام میں گرفتار۔ چوری کئے جانیوالے مویشی برآمد۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ) تھانہ صدر پولیس کی کاروائی،چوری شدہ مویشی برآمد، ملزم منیر گرفتار۔تھانہ صدر کی حدود چنجیالہ سے کچھ روز قبل رات کی تاریکی میں گائے اور بچھڑا کل مالیتی 1 لاکھ 50 ہزار روپے ڈیرہ مویشیاں سے چوری ہونے کا واقع رونما ہوا۔ جس پر مدعی محمد اسلم نے نامعلوم کے خلاف تحریری درخواست دی۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر ارشد خان نے ہمراہ دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل صدر ابرار خان کے ملزم منیر ولد رشید سکنہ لکھالہ شیروان کو ٹریس کیا اور قبضہ سے چوری شدہ مال مویشی برآمد کرکے مدعی کی درخواست پر زیر دفعہ 380 کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔

ٹراماسنٹرہری پور آرتھوپیڈک اوپی ڈی میں ڈاکٹرکی مریضوں سے بدتمیزی: مہنگی ادویات تجویز کی جانے لگیں۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ)ہری پور آرتھوپیڈک اوپی ڈی میں تعینات ڈاکٹر نوید صابر کا مریضوں کے ساتھ بداخلاقی سے پیش آنا اور غریب مریضوں کو مہنگی اور غیر معیاری ادویات تجویز کرنا عروج پر پہنچ گیا غریب مریض ڈاکٹر کے رویے کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے اور وزیر صحت،ایم ایس،سے ڈاکٹر کیخلاف فوری طور پر کاروائی کا مطالبہ کردیا اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ ہری پور ٹراما سینٹر میں تعینات ڈاکٹر نوید صابر مریضوں کے ساتھ بد اخلاقی کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے دور دراز سے آئے مریضوں کو مہنگی ادویات تجویز کرنے لگے اور مریض کو متعلقہ سٹور اور لیبارٹری کا ایڈریس تھمانے لگے تجویز کردہ لیبارٹری اور سٹور سے ادویات نہ لنے اور ٹیسٹ نہ کروانے پر مریضوں کو نازیبا الفاظ سے مریضوں کی توازع کرنے لگے جس پر مریض ڈاکٹر کے رویے سے سخت نالاں ہوتے ہوئے وزیر صحت اور ہسپتال کے ایم ایس سے

ایبٹ آباد‘ بچے کیساتھ زیادتی کرکے ویڈیوبنانیوالے ملزمان عمراشفاق، سہراب کو چودہ سال قیددس دس لاکھ جرمانے کاحکم۔ چائلڈپروٹیکشن کورٹ کا تاریخی فیصلہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کے جج شاکراللہ خان نے جنسی زدیاتی و ویڈیو کس میں ملوث عمر اشفاق کو جرم ثابت ہونے پر تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے 14 سال قید بامشقت اسی طرح ملزم سہراب کو سات سال قید بامشقت اور دونوں ملزمان کو دس لاکھ روپے جرمانہ فی کس ایک لاکھ روپے حرجانہ عدم ادائیگی پر مزید چھ ماہ قید جبکہ ملزمان ڈانسر ظفر اقبال ذیشان حبیب اور حمزہ طاہر کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا۔ اس ضمن میں پولیس زرائع نے بتایا کہ تین سال قبل متاثرہ بچے کے والد نے رپورٹ درج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میرا بیٹا اپنے دوستوں کے ہمراہ اسلام آباد جا رہا تھا جسکو کیری ڈبہ کو روک کر ملزمان نے متاثرہ بچے کو تھپڑ مارے اور اس کا موبائل چھینے کا الزام تھا جو دیگر ملزمان موٹر سائیکل سواروں نے ملزم کو منڈیاں ڈانسر

ایبٹ آباد پولیس کارچوری روکنے میں ناکام: پھل گلاب روڈ سے پریمیوکارچوری کرلی گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آبادپولیس کارچوری روکنے میں ناکام: پھل گلاب روڈ سے پریمیوکارچوری کرلی گئی۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ایبٹ آباد میں جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے اور مختلف تھانوں کی حدود میں روزانہ کی بنیاد پر موٹرسائیکل اور گاڑیاں چوری کی جارہی ہیں اور پولیس جرائم کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ کبھی کبھار کوئی چھوٹا موٹا موٹرسائیکل چور پکڑ لیا جاتاہے جو کہ اگلے روز ضمانت پر باہر آ جاتاہے۔ جبکہ ابھی تک ایبٹ آباد میں چوری ہونے والی کوئی بھی گاڑی برآمد نہیں کی گئی۔ بلکہ جن افراد کی گاڑیاں چوری ہو جاتی ہیں وہ مردان، چارسدہ، بٹ خیلہ وغیرہ میں رابطوں کے بعد لاکھوں روپے دے کر اپنی گاڑیاں واپس لاتے ہیں اور یہ سلسلہ پچھلے کئی سالوں سے جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق تھانہ میرپور کی حدود میں واقع پھل گلاب روڈ کے

ایبٹ آباد‘ موبائل پرگیم کھیلنے کے دوران ساتویں جماعت کا طالبعلم گہری کھائی میں گرکرجاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ بگنوتر کی حدود بانڈی میرا ریاں میں بگنوتر ہائی سکول میں ساتویں جماعت کا طالبعلم موبائل سے کھیلتے کھیلتے گہری کھائی کر کے موقع پر جابحق ہو گیا۔بگنوتر پولیس نے واقع کی اطلاعی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی،اس ضمن میں پولیس زرائع نے بتایا کہ گزشتہ تھانہ بگنوتر کی حدود بانڈی میرا ریاں کا رہائشی اور بگنوتر ہائی سکول کا طالبعلم عدیل ولد خالد اپنے گھر کے قریب کھیتوں میں اپنے موبائل پر گیم کھیل رہا تھا کہ اسی دوران بے خبری میں پاوُں پھسلنے سے گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جابحق ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی مقامی افراد موقع پر پہنچ آئے اور نعش کو گہری کھائی سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیا گیا بگنوتر پولیس نے اطلاعی رپورٹ درج کرکے واقع کی تفتیش شروع کر دی گئی۔

پاکستان انٹرنیشنل پبلک سکول کے ایک بلاک سمیت دوگھرخوفناک آتشزدگی سے جل کرخاکستر۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ میرپور کی حدود جناح آباد میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر خوفناک آتشزدگی دو گھروں سمیت پاکستان انٹرنیشنل پبلک سکول اینڈ کالج کا ایک بلاک جل کر گیا لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان اور فرنیچر جل کر خاکستر تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا ریسکیو زرائع۔ اس ضمن میں ریسکیو زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز درمیانی شب ریسکیو کنٹرول روم پر اطلاع ملی کہ جناح آباد میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر ایک گھر میں آگ لگ گئی ہے جس پر فائر وئیکل بمعہ 30 فائر فائٹرز اور ایمبولینس بمعہ میڈیکل ٹیکنیشن جائے وقوعہ پر پہنچ گئے مگر رستہ تنگ ہونے کے باعث موقع پر پہنچنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی دوران آگ نے متاثرہ گھر کے ساتھ واقع ایک گھر سمیت پاکستان انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج کے ایک بلاک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے سکول

ڈپٹی کمشنر کی پنڈکرگوخان میں کھلی کچہری: لوگوں نے سرکاری محکموں کیخلاف شکایات کے انبار لگادیئے۔

تناول(وائس آف ہزارہ/جہانگیر شاہ)ڈی سی ایبٹ آباد کی جانب سے دیگر محکموں کے ہمراہ پنڈکرگوخان میں کھلی کچہری کا انعقاد عوام نے شکایات کے انبار لگادیئے کئی ایک مسائل موقع پر حل کرنے کے احکامات صادر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق ڈی سی ایبٹ آباد کی جانب سیدیگر محکمہ جات کے افسران کے ہمراہ سرکل پنڈکرگوخان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری کا انعقاد گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پنڈکرگوخان میں کیا گیا کچہری میں ڈی سی ایبٹ آباد ریٹائرڈ کیپٹن ندیم ناصر ڈپٹی ڈی جی ہیلتھ شاہ فیصل خانزادہ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد اقبال تحصیلدار لوئر تناول لبنہ اقبال ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر ریونیو آصف اقبال ڈی او میل فیمیل محکمہ صحت ایگریکلچر پبلک ہیلتھ سی اینڈ ڈبلیو محکمہ واپڈا کے افسران کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے افسران بالا کے علاوہ سابق ضلع ممبر بابو خوشحال خان حاجی خان محمد سراج

فالو کریں

error: Content is protected !!