خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

سات سالہ بچی کیساتھ زیادتی کرنیوالا درندہ بلال احمد گرفتار۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ)تھانہ سرائے صالح پولیس کی بروقت کاروائی سات سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔تھانہ سرائے صالح چوکی شاہ مقصود کی حدود چنگی بانڈی میں سات سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقع رونما ہوا۔جس پر بچی کے والد کی مدعیت میں زیر دفعات 376/53CPA/3TIP کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح اعجاز علی نے ہمراہ انچارج چوکی شاہ مقصود طارق سلیم مشوانی اور دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل ہیڈکواٹر کی نگرانی میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم بلال احمد ولد فضل الرحمن سکنہ چنگی بانڈی کو گرفتار کرلیا۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پانچ کلوچرس اور ڈیڑھ کلوگرام ہیروئن سمیت دو منشیات فروش گرفتار۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ)تھانہ سٹی پولیس اور نارکاٹکس ایریڈیکشن ٹیم کی مشترکہ کاروائیاں۔ مجموعی طور پر 2 منشیات فروش گرفتار، قبضہ سے 5000 گرام چرس اور 1500 گرام ہیروئن برآمد۔حکومتی احکامات اور آئی جی پی خیبر پختونخوامعظم جاہ انصاری کے وژن ”منشیات سے پاک خیبر پختونخوا“ کیمطابق ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات کے مکروہ دہندہ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر محمد عارف نے ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم اور دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل ہیڈکواٹر فدا محمد کی نگرانی میں کاروائیوں کے دوران شعیب عرف شعیبی ولد تاج محمد سکنہ تلوکر سے 5000 گرام چرس اور تنویر ولد محمد اسحاق سکنہ ڈسکہ سیالاکوٹ سے 1500 گرام ہیروئن برآمد۔ ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کرتے ہوئے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

کمیشن میں اضافہ کیلئے: ٹی ایم اے ایبٹ آباد کے افسران نے زیرتعمیرپلازہ کی تعمیرمیں ایک سال کی توسیع کردی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)پی ٹی آئی حکومت کا کرپشن خاتمہ کے بلند وبانگ دعوے کو ٹی ایم اے ایبٹ آباد کے سابق افسران نے پاؤں تلے روندتے ہوئے قومی خزانے کو کروڑوں کی پھکی دیدی ٹی ایم اے کے زیر تعمیر پلازہ کی مدت میں بھاری نذرانے کے عوض ٹھیکیدار کو غیر قانونی طور پر ایک سال کی توسیع دیکر ٹی ایم اے کو کروڑوں کے منافع سے محروم کردیا۔ذرائع کے مطابق سپیکر خیبر پختون خواہ کے شہر میں سابق تحصیل حکومت نے جناح روڈ پر ٹی ایم اے کی آمدن میں اضافہ اور روزگار کی فراہمی اور پارکنگ کے مستقل حل کیلئے ٹی ایم اے پلازہ کی تعمیرات شروع کروائی تحصیل حکومت کے خاتمہ کے بعد ٹھیکیدار مقررہ مدت میں پلازہ کی تعمیر ملکمل کرنے میں ناکام رہا جس پر قانونا دو فیصد جرمانہ وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کروایا جانا تھا لیکن اس کے برعکس ٹی

ٹریفک پولیس کی فوارہ چوک میں ایبٹ آباد یونیورسٹی کے طلباء کیلئے سٹاپ مختص کرنے کی یقین دہانی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کو درپیش ٹرانسپورٹ کا درینہ مسلہ حل ڈائریکٹر ایڈمن ایبٹ آباد یونیورسٹی اجمل خان جدون اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن عدیل خان جدون کی درخواست پر اور ایس پی ٹریفک پولیس قمر حیات کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک پولیس ثمینہ کی ایبٹ آباد یونیورسٹی آمد سٹوڈنٹس کے ٹرانسپورٹ کے درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت۔ حارث خان جدون کی قیادت میں سٹوڈنٹس نے ڈی ایس پی کو سٹوڈنٹس کے ٹرانسپورٹ کے درپیش مسائل بتائے۔ جس پر ڈی ایس پی نے اپنے سٹاف کو ہدایت کی کہ فوارہ چوک اور حویلیاں میں مخصوص جگہ دی جائے جہاں سے سٹوڈنٹس بنا کسی دشواری کے یونیورسٹی جاسکیں اور ٹریفک وارڈن کو ہدایت کی کے سٹوڈنٹس والی گاڑی پر چالان نہیں کیا جائے جس پر سٹوڈنٹس نے ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

ملکی تاریخ کی بدترین مہنگائی سے لوگ خودکشیاں کررہے ہیں:قاری راشد محمود۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)کنزیومر پروٹیکشن فورم کے کوآرڈی نیٹر قاری راشد محمود نے کہاہے کہ ملکی تاریخ کی بدترین مہنگائی سے لوگ خودکشیاں کررہے ہیں۔ سرکاری محکموں کی کمزور گرفت کی وجہ سے شہریوں کو دوکاندار دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ ایم این اے اور ایم پی اے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں عوامی مسائل جاننے کیلئے کوئی کھلی کچہری تک نہیں کر رہے۔ اگر یہی صورتحال رہی تو ملک میں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ قاری راشد محمود نے کہاکہ غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھین لیا گیا۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو سٹریچر پر ڈال کر پرائیویٹ لیبارٹریوں میں بھیجا جاتا ہے۔ جوکہ غریب لوگوں کیساتھ ظلم ہے۔ سکولوں کی فیسیں انتہائی زیادہ ہیں جوکہ والدین کی مشکلات میں اضافہ ہو گیاہے۔

بغیررسیدوں کے جرمانے کرنے پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر افتخار تنولی گرفتار۔ ڈیڑھ لاکھ سے زائد کی رقم برآمد۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)بغیررسیدوں کے جرمانے کرنے پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر افتخار تنولی گرفتار۔ ڈیڑھ لاکھ سے زائد کی رقم برآمد۔ اس ضمن میں محکمہ اینٹی کرپشن کے ذرائع نے بتایاکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد افتخار تنولی عوامی شکایات پر چیکنگ کے دوران اور اپنے دفتر میں بھی رسیدوں کے بغیر جرمانوں کی رقم وصول کررہے تھے۔ جس پر محکمہ اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے ان کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی۔ افتخار تنولی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سپیشل اینٹی کرپشن کورٹ سے عبوری ضمانت کروا لی تھی۔ گزشتہ روز عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد افتخار تنولی کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔ جس پر محکمہ اینٹی کرپشن کے اہلکاروں نے انہیں عدالت کے اندر سے ہی ہتھکڑی لگا کر گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق دوران تفتیش محکمہ اینٹی کرپشن نے بغیر رسیدوں کے وصول کی جانیوالی ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے کی

وائس آف ہزارہ کی خبر پر صوبائی حکومت کا ایکشن:خیبرپختونخواہ حکومت نے قیمتی پلاٹ مخصوص شخص کو دینے سے روک دیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)وائس آف ہزارہ کی خبر پر صوبائی حکومت کا ایکشن:محکمہ ٹی ایم اے ایبٹ آباد کی جانب سے لنک روڈ پر واقع کروڑوں روپے مالیت کا پلاٹ اونے پونے داموں فروخت کرنے سے روک دیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ دونوں ٹی ایم او ایبٹ آباد کی جانب سے لنک روڈ ایبٹ آباد پر واقع ٹی ایم اے کا ملکیتی کروڑوں روپے مالیت کا پلاٹ من پسند افراد کو اونے پونے داموں فروخت کرنے کے حوالے وائس آف ہزارہ پر خبر کی اشاعت کی جس پر گزشتہ روز صوبائی حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے ٹی ایم او ایبٹ آباد کو پلاٹ کی فروخت سے روک دیا جس پر عوامی حلقوں نے وائس آف ہزارہ کی جانب سے حق اور سچ کی آواز بلند کرنے پر زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔واضع رہے کہ وائس آف ہزارہ نے اس سے قبل بھی مختلف محکموں کی جانب سے کی

ایبٹ آباد‘عیدگاہ روڈ اور جناح چوک میں تھڑہ فروشوں کو رزق حلال کمانے کی اجازت دی جائے: مچھلی فروشوں کا مطالبہ۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے کا دوہرا معیار مین بازار، سبزی منڈی، لنک روڈ،فوارہ چوک،صدر بازار میں تجاوزات کی بھرمار۔افسران صرف جناح چوک عید گاہ روڈ کا آپریشن کرنے تک محدود جناح چوک مچھلی فروشوں محمد فیاض، چن زیب عرف پپو ودیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی او آر کو باقی شہر میں کسی بھی جگہ تجاوزات نظر نہیں آتی صرف اور صرف جناح چوک ہی نظر آتا ہے۔بلا امتیاز عارضی وپختہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے ہم عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں تحصیل حکومت کے دور میں ہمیں کیبن آلاٹ کئے گئے۔جو ہم نے 30ہزار روپے لگا کر لگائیں گزشتہ تین ماہ قبل ٹی ایم او ایبٹ آباد نے بغیر نوٹیفکیشن کے رات کی تاریکی میں سامان سمیت کیبن اکھاڑ کر اپنے قبضے میں لے لئے تھے۔جس سے ہم فاقوں پر مجبور ہو گئے ہیں۔ تھڑہ فروشوں

ڈی ایف سی شاد محمد نے ضلع ایبٹ آباد میں سستی چینی کی فراہمی کیلئے28 سیل پوائنٹ قائم کردیئے۔

حویلیاں (وائس آف ہزارہ) صوبائی حکومت کی ہدایات پر ضلع ایبٹ آباد میں سستی چینی کی فراہمی کیلئے28 سیل پوائنٹ قائم کردیئے گئے ہیں جہاں سے غریب عوام چینی فی کلو90روپے کی باآسانی خرید سکیں گے اس ضمن میں ایبٹ آباد میں 13سیل پوائنٹ جبکہ حویلیاں میں 4 لورہ میں 2 گلیات میں 3،تاجوال میں 3اور بوئی دلولہ میں بھی 3پوائنٹ قائم کیے گئے ہیں ضلع ایبٹ آباد میں مجموعی طورپر7520 بیگ روزانہ کی بنیاد پر فراہم کیے جائیں گے۔ غلہ گودام حویلیاں میں ڈی ایف سی شاد محمد خان،اے ڈی سی ریلیف شہاب خان نے صدر ایوان تجارت حویلیاں خورشید اعظم خان صدر کریانہ مرچنٹ یونین حویلیاں سردار ناصر محمود کی موجودگی میں 90روپے فی کلو چینی کی فراہمی کی تقریب کا افتتاح کیاگیا خورشید اعظم خان اور سردار ناصر محمو د نے مطالبہ کیاگیا مزید دکانداروں کو بھی سستی چینی فراہمی سیل پوائنٹس میں ڈالاجائے اس موقع پر

سٹی تھانہ کی حدود میں خونی ڈکیتی:دو روز گزرنے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام۔پچاس لاکھ مالیت کے زیورات چوری کا کیس بھی سرد خانہ کی نظر ہو گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) سٹی تھانہ کی حدود میں خونی ڈکیتی:دو روز گزرنے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام۔پچاس لاکھ مالیت کے زیورات چوری کا کیس بھی سرد خانہ کی نظر ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق دو روزقبل سٹی تھانہ کی حدود میں واقع گاؤں پسوال میں ہونے والی خونی ڈکیتی کے دوران ڈاکوں کی فائرنگ سے کبیر نامی نوجوان جان کی بازی ہار گیا جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے تھے۔چار مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے بڑے اور بلند وبانگ دعوی کئے گئے۔مگر دو روز گزرنے کے باوجود بھی ڈاکوؤں کو ٹریس نہیں کیا جاسکا۔ علاقہ میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے اور اہلیان علاقہ نے شدید احتجاج کی دھمکی دی ہے جبکہ شہر بھر میں امن و امان کی بدترین صورتحال پر اعلی پولیس افسران نے بھی خاموشی

PHC

مانسہرہ میں ترقیاتی سکیموں کی بندر بانٹ: مسلم لیگی ایم پی اے نعیم سخی نے پشاورہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کردی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) حکومت خیبر بختون خواہ کی جانب مانسہرہ میں ترقیاتی سکیموں کی مبینہ طور پر غلط تقسیم پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئیں۔ذرائع کے مطابق حکومت خیبر پختون خواہ کی جانب سے مانسہرہ میں ترقیاتی سکیمیں فراہم کی گئیں جس میں مقامی سیاست دانوں کی جانب سے فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کی گئی جس کے خلاف پی کے 32 مانسہرہ سے منتخب ممبرصوبائی اسمبلی محمد نعیم سخی تنولی نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ حکومتی ممبران اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دیئے گئے لیکن اپوزیشن کو نظر انداز کیا گیا درخواست گزار ایم پی اے نے جو ترقیاتی سکیمیں دیئے تھے جس میں ان کو شامل نہیں کیا اور پی ٹی آئی کے غیر منتخب ممبر کے سکیم شامل کئی درخواست میں مزید بتایا گیا کہ سنیٹر اعظم سواتی کی سفارش پر پی ٹی آئی کے کارکن کو ترقیاتی سکیموں

بہترین کارکردگی پر مشتاق غنی نے مفتی صاحب کو شیلڈ دے دی۔

پشاور(وائس آف ہزارہ)رئیس جامعہ ام سلمہ للبنات مفتی جعفر طیار مقبول اعوان کو سپیکر ہاؤس پشاور میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان میں نمایاں کارکردگی پر سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی نے خصوصی شیلڈ پیش کی۔سپیکر چیمبر میں منعقدہ پروقار مختصر تقریب میں مفتی جعفر طیار مقبول اعوان نے سپیکر خیبر پختون خوا مشتاق احمد غنی کو ادارہ کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔سپیکر نے ایبٹ آباد کے مایہ ناز ادارہ کی کارکردگی کو متاثر کن قرار دیا جن کی ہونہار طالبات نے قومی سطح پر ادارہ اور بالخصوص ایبٹ آباد کے نام کو روشن کیا۔ مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا موجودہ دور میں دنیا بڑی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اس نفسا نفسی کے دور میں دینی تعلیمی اداروں کا کردار اہمیت کا حامل ہے،بچیوں کی تربیت میں دینی تعلیم اہم جزو ہے جو معاشرے اور بالخصوص خاندان کو جوڑے رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے،انہوں نے مفتی طیار

فالو کریں

error: Content is protected !!