خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

ڈپٹی کمشنر کی نتھیاگلی میں کھلی کچہری: لوگوں نے مسائل کے انبار لگادیئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر نے یونین کونسل نتھیاگلی کے علاقے برمی گلی، کیری رائیکی میں عوامی مسائل سننے کیلئے کھلی کچہری لگائی جس میں بڑی تعداد اہلیاں علاقہ شرکت کی اور مسائل کے انبار لگا دیئے جس پر ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اور بعض مسائل کے حل کیلئے صوبائی حکومت کو آگاہ کر دیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دور افتادہ اور دشوار گزار علاقوں کی عوام کو درپیش مسائل حل کرنا صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی ترجیعات میں شامل ہے ضلعی انتظامیہ تمام محکمہ جات کے ساتھ مل کر شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے ایبٹ آباد صوبائی حکومتی ہدایات کے مطابق ضلع کے دور افتادہ علاقہ جات میں لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری

دس ہزار روپے رشوت لینے والا پٹواری گرفتار۔

مانسہرہ (وائس آف ہزارہ) دس ہزار روپے رشوت لینے والا پٹواری گرفتار۔ اس ضمن میں محکمہ اینٹی کرپشن کے سرکل آفیسر انسپکٹر قمر زمان نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایک شخص نے تحریری درخواست دی کہ پٹواری حلقہ اوگرہ اویس نور اس سے دس ہزار روپے رشوت مانگ رہا ہے۔ جس پرٹریپ اینٹی کرپشن مانسہرہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیراز خان اور جج کی موجودگی میں 10000روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ علت نمبر 3 جرم 161ppc5(2)pcActکے تحت مقدمہ درج کر کے پٹواری حلقہ اوگرہ اویس انور کو گرفتا ر کر لیا۔

آرٹی اے، ضلعی انتظامیہ خواب غفلت کا شکار: لوکل روٹس پر کرایوں میں اضافہ کردیاگیا۔ منڈیاں تا کمپلیکس تیس روپے کرایہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ/محمد سلیم تنولی)ایبٹ آباد تا مانسہرہ ہریپور گلیات شیروان اور لوکل روٹ کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا۔پیٹرول کے بعد سی این جی قیمت بڑھتے ہی ڈرائیور حضرات نے ازخود کرائے مقرر کر دیئے۔ سی این جی کے ریٹ بڑھنے پر ابھی تک کرایوں کا کوئی سرکاری نوٹیفکشن جاری نہیں ہوا۔لیکن گاڑی مالکان نے خود ہی کرایے بڑھا دیے جس سے عوام پریشان ڈرائیوروں اور سوایوں کے درمیان لڑائی جھگڑے معمول بن گئے عوام کا ایس ایس پی ٹریفک اور سیکرٹری آر ٹی اے سے فوری نوٹس کا مطالبہ۔ ذرائع کے مطابق سی این جی کے ریٹ بڑھتے ہی کریوں میں خود ساختہ اضافہ ہو گیا جس سے سواریوں اور ڈرائیورز حضرات کے درمیان لڑائی جھگڑے معمول بن گئے گاڑی ملکان نے خود ساختہ کرائے مقرر کر دیے ایبٹ آباد تا مانسہرہ ہریپور گلیات شیروان اور لوکل روٹ کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا پیٹرول

یوسف ایوب خان کی کوششوں سے ہریپور میں جدید ترین فلیش فائبر انٹرنیٹ منصوبے کا آغاز۔

ہریپور (وائس آف ہزارہ)یوسف ایوب خان کی کوششوں سے ہریپور میں جدید ترین فلیش فائبر انٹرنیٹ منصوبے کا آغاز۔ٹی ایم اے اور پی ٹی سی ایل کے درمیان تیز ترین انٹرنیٹ سروس 100 ایم بی فی سیکنڈ لانچ کرنے کے حوالے سے ایم او یو سائن کرنے کی تقریب ڈپٹی کمشنرآفس ہریپور میں منعقد ہوئی۔جس میں ٹی ایم اے اور پی ٹی سی ایل حکام موجود تھے۔اس موقع پر سابق صوبائی وزیر بلدیات یوسف ایوب خان،ایم پی اے اکبرایوب خان، اور وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور وچیئرمین اکنامک کوآرڈی نیشن کمیٹی عمرایوب خان کے کوارڈی نیٹر ساجدخان کو تعریفی شیلڈز پیش کی گئیں۔اس موقع پر یوسف ایوب خان کا کہنا تھاکہ ہری پور کو ترقی یافتہ بناناہمارا مشن ہے۔ فلیش فائبر کی سہولت سے انٹرنیٹ کے صارفین کو تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت میسر آئے گی۔ طلباء و طالبات کو پڑھائی میں بھی آسانی ہوگی۔

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بیس نومبر سے غیرمعینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پاکستان پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے حکومت سے مزاکرات ناکام بیس نومبر کو ہڑتال کا اعلان۔حکومت نے مطالبات تسلیم نہیں کے گزشتہ روز کال ہر سرحد کاٹیج اینڈ ڈیلر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالماجد خان کی اپنی کابینہ کے ہمراہ ایبٹ آباد ہزارہ کا دورہ کیا مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزارہ پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کی کال پر ہزارہ بھر سے پٹرول پمپ مالکان نے شرکت کی مرکزی کمیٹی کے ممبر اور صوبائی صدر عبدالماجد خان نے شرکاء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمارے کمیشن میں اضافہ نہیں کر رہی۔پہلے ہمارے مرکزی چیئرمین عبداسمیع خان کو پانچ نومبر کو ہڑتال کی کال دی تھی جس پر حکومت سے مذاکرات پر بیس نومبر کو پورے پاکستان میں ہڑتال کی کال دی تھی۔جس کی ذمہ دار محکوں اور حکومت نے سترہ تاریخ کا وقت مانگا تھا۔جو کہ آج پورا ہو

ایبٹ آباد‘سوزوکی کیری گہری کھائی میں جا گری سات سالہ بچہ جابحق۔ساتھی زخمی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ سٹی کی حدود پاوا موہڑہ کے مقام سے سوزوکی کیری گہری کھائی میں جا گری سات سالہ بچہ جابحق جبکہ ایک بچہ شدید زخمی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایبٹ آباد شہر سے سوزکی کیری ڈبہ پاوا جا رہا تھا کہ اِسی دوران گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پاوا موہڑہ کے مقام سے سوزکی کیری گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں سات سالہ بچہ جابحق جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا واقع کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور زخمی بچے اور لاش کو گہری کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا جہاں قانونی کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ زخمی بچے کو طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔

ججز کی تعیناتی میں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔کے پی اور اسلام آباد میں ججز کو سپر سیڈ کیا گیا ہے: محمد احسن بھون صدرسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) سپریم کورٹ بار کے صدر محمد احسن بھون نے کہا ہے کہ بنچ اور بار کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔وکلاء کی عزت وقار کا تحفظ سرفہرست رہے گا۔جوڈیشری بھی وکلاء کو ان کا جائز مقام دے گی۔پرویز مشرف کے دور میں غیر قانونی تعیناتیوں سے میرٹ کو پائمال کیا گیا۔ملک بحران کا شکار ہے وکلاء نے اس ملک کو بنایا اس کا تحفظ بھی وہی کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ بار ایبٹ آباد بنچ کے زیر اہتمام تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سپریم کورٹ بار کے وائس چیئرمین خوشدل خان ممبران ایگزیکٹو کونسل ہارون الرشید فہیم ولی،پاکستان بار کونسل کے حسن رضا پاشا،نعیم الدین وائس چیئرمین کے پی بار کونسل ہری پور، حویلیاں،ایبٹ آباد،مانسہرہ،بٹگرام، تورغر، اوگی بار کے صدور سیکرٹریز سمیٹ ہزارہ بھر کے وکلاء نے شرکت کی۔ ہائی کورٹ بار کے

ایبٹ آباد‘ نویں جماعت کی طالبہ کے اغوا اور زیادتی کا معاملہ پشاور ہائیکورٹ میں پہنچ گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)اکھوڑہ نویں جماعت کی طالبہ مسماۃ(ط)کے اغوا کا معاملہ۔متاثرہ طالبہ نے ہائیکورٹ میں 164 کے بیانات قلم بند کرا دیئے۔ملزمان واجد،اشفاق،عبدلباسط،بابراخلاق،وقاص ساکنان اکھوڑہ نے گن پوانٹ پہ مجھے اغواء کیا اور میرے ساتھ واجد نے زبردستی نکاح کیا ایک ماہ سے زائد مجھے ایبٹ آباد کے مختلف مقامات پے رکھا گیا اور مجھے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا بے ہوشی کے انجکشن بھی لگائے گئے۔سپلائی لیاقت نامی بندے کے مکان میں رکھا گیا۔16 سالہ مسماۃ(ط) کے والدین کی طرف سے تھانہ بکوٹ میں ملزمان کے خلاف اغواء کا مقدمہ بھی درج ہے اور ملزمان کے اثرورسوخ کی وجہ سے پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی عدالت کے حکم پے مسماۃ(ط) کو والدین کے حوالے کرنیکا حکم جاری کیا۔مسماۃ (ط) کے بھائی نے ڈی آئی جی ہزارہ ڈی پی او ایبٹ آباد سرکل گلیات کے ایس ڈی پی او سے ملزمان کی گرفتاری اور 16 سالہ

PHC

تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد میں غیر قانونی بھرتیوں کوپشاورہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔ چیئرمین بورڈ طلب۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد میں غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے چیئرمین بورڈ مختیار علی خان کو طلب کر کے تمام تر ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایات جاری کر دیں۔ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کی جانب سے ایبٹ آباد بورڈ میں اپنی مرضی سے غیرقانونی طریقے سے بھرتی کی جس پر کنٹریکٹ پر تعینات ملازمین نے اپنا حق لینے کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جس پر گزشرہ روز پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے چیئرمین بورڈ مختیار علی خان کو تمام ریکارڈ سمیت آج طلب کر لیا ہے۔

کسی شخص کو حس بیجا میں رکھنا اور تشدد کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: ڈی پی او ہری پور۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ) ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد۔.میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور مجیب الرحمن، ایڈیشنل ایس پی ہری پور محمد آیاز اعوان،جملہ سرکل ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں پولیس افسران کی کارکردگی اور کرائم کا جائزہ لینے کے ساتھ سیکورٹی و دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی اور اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی تلقین کی۔ ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار افسران پولیس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بحیثیت پولیس فورس ضلع بھر سے جرائم کے خاتمے کے لئے تمام افسران ٹیم ورک کے طور پر کام کریں۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور پرامن فضائکو برقرار رکھنا ہم سب کے فرائض کا حصہ ہے۔ مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب ملزمان اشتہاریوں کی گرفتار ی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ جرائم پیشہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کیلئے ایبٹ آباد میں انتخابی فہرستوں کی تصدیق کا عمل شروع کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2023 ء کیلئے اہل افراد کے ووٹ کی تصدیق اور فوت شدگان کے ووٹ کے اخراج کیلئے پورے ملک میں انتخابی فہرستوں کی تیاری اور نظرثانی کے عمل کا باقاعدہ آغاز کر لیا ہے- اس ضمن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پہلے مرحلے میں انتخابی فہرستوں کی تصدیق کے لیئے ضلع ایبٹ آباد میں 546 تصدیق کنندگان، نگرانی کے لیئے 139 سپروائیزرز اور تمام عمل کی بطریق احسن تکمیل کو یقینی بنانے کے لیئے 14 اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران تعینات کیئے ہیں – پہلے مرحلے میں انتخابی فہرستوں کی گھر گھر جا کر تصدیق کا عمل 6 دسمبر 2021 تک جاری رھے گا۔ اس مرحلے میں تصدیق کنندگان گھر گھر جا کر انتخابی فہرستوں میں موجود ووٹران کی تصدیق، نئے ووٹران کا فارم 13 کے ذریعے اندراج اور فوت شدہ افراد کے ووٹ کا اخراج کریں گے اور ترتیب وار

تنخواہوں میں اضافہ کیلئے یونیورسٹی کے ملازمین سراپا احتجاج بن گئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ہزارہ یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سولہ نومبرکا دن بلیک ڈے کے طور پر منایا گیا۔اساتذہ اور ملازمین کی جانب سے بازوں پر کالی پٹیاں باندھ کر یونیورسٹی میں احتجاج کیا گیا بلیک ڈے کی کال فپواسا خیبر پختو نخوا نے کی جانب سے دی گئی۔یہ کال پورے صوبے کی یونیورسٹی کے لئے تھی اس کا مقصد کمر توڑ مہنگائی میں جامعات کے ملازمین (ٹی ٹی ایس اور بی پی ایس) کی تنخواہوں میں عدم اضافہ جس میں ڈی آر اے اور مختلف الاونسز شامل ہیں ہزارہ یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز شاہ نے یہ وضاحت کی کہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیاں اپنا فنڈ حکومت (فیڈرل اور پروینشل) سے حاصل کرتی ہیں۔ ایک پبلک سیکٹر یونیو رسٹی کے ریسورسزز اتنے نہیں ہوتے کہ تنخواہوں میں اضافہ کا سارا بوجھ یونیورسٹی کے اپنے ریسورسز اور طلباء پر ڈالا جائے اس طرح کرنے سے

فالو کریں

error: Content is protected !!