خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

تھانہ کینٹ کی حدود کیہال محلہ کسی میں آئس فروشوں کے ڈیرے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ کینٹ کی حدود کیہال محلہ کسی میں منشیات اور آئس فروشوں کے ڈیرے پولیس کی کمزور گرفت،منشیات مکاؤ مہم بھی کاغذی کاروائی تک محدود،نوجوان نسل تباہ ہونے لگی،ڈی آئی جی ہزارہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس حوالہ سے اہلیان علاقہ نے بتایا کہ کیہال قبرستان اور گردونواح میں منشیات فروشوں نے انت مچا رکھی ہے زرائع کے مطابق کیہال محلہ کسی اور مختلف مقامات پر منشیات فروشوں نے آئس اور چرس کی فروخت سرعام شروع کر رکھی ہے۔نوجوان بھی گروہ کی شکل میں جمع ہوکر آئس اور چرس خریدتے ہیں،اہلیان علاقہ کا کہنا تھا پولیس منشیات فروش گروہ کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کی ذمہ دار پولیس ہوگی۔

سٹی میئر کیلئے مظہر خان جدون کو گرین سگنل مل گیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) بلدیاتی انتخابات: سٹی میئر کیلئے مظہر خان جدون کو گرین سگنل مل گیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ رہنماء مظہر خان جدون آئندہ بلدیاتی انتخابات میں سٹی میئر کا الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔ کئی دیگر امیدوار بھی پاکستان تحریک انصاف کے سٹی میئر کے ٹکٹ کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے قائدین کی جانب سے مظہر خان جدون کوٹکٹ کے حوالے سے گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔ سابق تحصیل ناظم سیف اللہ خان جدون کی جانب سے الیکشن نہ لڑنے کی صورت میں مظہر خان جدون کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ دیا جائے گا۔

حویلیاں کینٹ کا الیکشن جیتنے کے بعد نبیل عباسی تحصیل ناظم حویلیاں کے مضبوط ترین امیدواربن گئے۔

حویلیاں (وائس آف ہزارہ) حویلیاں کینٹ کا الیکشن جیتنے کے بعد نبیل عباسی تحصیل ناظم حویلیاں کے مضبوط ترین امیدواربن گئے۔پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کیلئے خطرے کی گھنٹے بج گئی۔ذرائع کے مطابق حویلیاں پاکستان مسلم لیگ(ن) کاگڑھ سمجھاجاتاہے۔ حویلیاں سے تعلق رکھنے والے نبیل عباسی نے 2018ء کے عام انتخابات کے بعد پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کی۔ نئی حلقہ بندیوں کے بعد مسلم لیگی ایم پی اے اورنگزیب نلوٹھہ کا حلقہ تبدیل ہوگیا۔ جس کی وجہ سے حویلیاں میں اورنگزیب نلوٹھہ کی کمی شدت سے محسوس کی جاتی رہی۔ تاہم نبیل عباسی کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کے بعد یہ خلاء پر ہوگیا۔ نبیل عباسی عوامی مسائل کے حل میں جہاں سب سے آگے رہے، وہیں انہوں نے حویلیاں میں مسلم لیگ(ن) میں نئی روح پھونکنے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ نبیل عباسی کی جانب سے حویلیاں میں مسلم لیگ(ن) کیلئے بہت زیادہ کام دیکھنے میں

بلدیاتی انتخابات اور عوامی ردعمل

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد خیبر پختون خواہ کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہو نے میں اب کوئی ابہام نہیں رہا۔ امیدواروں نے اپنی رابطہ مہم کو تیز کر دیا ہے۔محلوں،دیواروں،گھروں، گاڑیوں کو اپنے اپنے پوسٹرز اور تصویروں سے نہ صرف مزین کر دیا ھے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی الیکشن کھیل رہے ہیں۔ اتنا کچھ کرنے کے باوجود ووٹر ان انتخابات سے لاتعلق سا نظر آتا ہے حالانکہ امیدواروں کی ایک فوج ظفر موج کھڑی ھے لیکن پھر بھی کوئی امیدوار نہ تو خود کو جیتا ھوا اور نہ ہی ھارا ھوا سمجھ سکتا ہے۔ ایک عجیب بیگانگی سی ہے نہ امیدوار کو ووٹر پے یقین ہے نہ ووٹر کو امیدوار پر۔ عوام میں ان انتخابات کو وہ پذیرائی نہیں مل رہی جو کبھی ان کا خاصہ ہوا کرتی تھی۔اس کی بہت سی وجوہات میں سے چند ایک درج ذیل ہیں۔ 1۔ عوامی جذبات کو تمام سیاسی

بلدیاتی فنڈز میں خردبرد: ناظم ملکپورہ تھری شمس الرحمن اور سیکرٹری جواد سے دوران تفتیش ریکوری کرلی گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)محکمہ اینٹی کرپشن نے ملکپورہ تھری کے فنڈ میں خردبرد کرنے والے ملزم جواد سے 1 لاکھ 13 ہزار روپے ریکور کر لئے۔ملزم کو عدالت نے جیل بھیج دیا۔ویلج کونسل ملکپورہ تھری کے سابقہ ناظم شمس الرحمن کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق2015 ء میں ویلج کونسل کے بلدیاتی انتخابات میں ملکپورہ 3 سے شمس الرحمن بھاری ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے تھے۔ اپنی ویلج سے زیادہ ووٹ لینے پر وہ اپنی ویلج کونسل کے ناظم منتخب ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اس دوران انکے ویلج کونسل کا سیکرٹری جس کا نام جواد بتایا گیا ہے، کو ملکپورہ تھری کا سیکرٹری لگا دیا گیا تھا۔ زرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے ملکپورہ تھری کے لیئے فنڈ مختص کیا گیا تھا اس دوران ناظم ملکپورہ تھری شمس الرحمن اور سیکرٹری جواد نے ملی بھگت کرکے ترقیاتی کاموں کے لیئے آنے والے فنڈ سے 3

قاسم خان قتل کیس:ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ میر پور کو سزائے موت جرمانہ اور دس سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)قاسم قتل کیس میں ملزم ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ میر پور کو سزائے موت جرمانہ اور دس سال قید کی سزا سنا دی گئی۔پولیس نے حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا ہے۔ تھانہ سٹی ایبٹ آباد کی حدود ٹھنڈا میرا میں 15مئی 2015 کو قاسم خان کو پولیس ملازم محمد اقبال نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔جس کا مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج ایبٹ آباد کی عدالت میں زیر سماعت رہا جس میں ملزم کو 319 تعزیرات پاکستان کے تحت عمر قید اور جرمانہ کی سزا دی گئی۔ جس کے بعد مقتول قاسم خان کے ورثاء نے عدالت عالیہ بینچ ایبٹ آباد میں اپیل دائر کی۔جس پر عدالت عالیہ نے مقدمہ دوبارہ ٹرائل کورٹ میں واپس کر دیا اور عدالت ایڈیشنل سیشن جج iv ایبٹ آباد میں منتقل ہو کر زیر سماعت رہا۔عدالت نے مقدمہ کی از سر نو سماعت کی اور جملہ

ایبٹ آباد میرامظفر میں ورسک ڈیم کے ملازم کے گھر سے اٹھارہ تولے کے طلائی زیورات اور بیس ہزار نقدی لوٹ لی گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد شہر چوروں ڈکیتوں کے رحم وکرم پر تھانہ میرپور کی حدود میرا مظفر میں نامعلوم چور دن دیہاڑے ورسک ڈیم پر تعینات ملازم بلال شاہ ولد احمد شاہ کے گھرسے تالے کاٹ کر تقریباً اٹھارہ تولے کے طلائی زیورات اوربیس ہزار نقدی لے اڑے پوش علاقے میں چوری کی دلیرانہ واردات کی وجہ سے اہلیان علاقہ میں خوف ہراس تھانہ میرپور میں واقعہ کی اطلاعی رپورٹ کے باوجود پولیس کی جانب سے تاحال باضابطہ ایف آئی آر درج نہ ہوسکی متاثرہ شخص کا ڈی پی او ایبٹ آباد اور ڈی آئی جی ھزارہ سے نوٹس کا مطالبہ۔ اس ضمن متاثرہ شخص نے میڈیا کو بتایا کہ میں نوکری کے سلسلے میں اکثر باہر رہتا ہوں اور آج کل ورسک ڈیم پر تعینات ہوں میری بیوی بچہ تھانہ میرپور کی حدود میرامظفر میں رہائش پزیر ہیں آج مجھے میری بیوی نے بذریعہ فون اطلاع دی کہ

ایبٹ آباد میں بانڈہ سنجلیاں موٹر وے منشیات کی ترسیل کا سب سے بڑا ذریعہ بن گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)بانڈہ سنجلیاں موٹر وے منشیات کی ترسیل کا سب سے بڑا ذریعہ بن گیا۔پولیس خاموش تماشائی،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ تھانہ سٹی کی حدود بانڈہ سنجلیاں کے قریب سے گزرنے والی موٹروے سے مقامی آبادی کے لیے موجود رستے سے شہر بھر میں منشیات کی ترسیل کی جانے لگی زرائع کے مطابق منشیات فروش پشاور سے ایبٹ آباد بھاری مقدار میں منشیات لا کر موٹروے سے بانڈہ سنجلیاں اتر جاتے ہیں اور پھر اُسی رستے پر آگے گھڑی گاڑیوں لے جا کر شہر بھر میں پھیلائی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس کی عدم دلچسپی کے باعث یہ کام عرصہ دراز سے کیا جا رہا ہے منشیات فروشوں کے اس عمل میں بعض پولیس اہلکار بھی ملوث ہیں جنہوں نے اپنی آنکھیں بند کر کے ان منشیات فروشوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے منشیات فروش ناکو اور طرح طرح کی پولیس چیکنگ سے بچنے کے

ایبٹ آباد‘ گیارہ افراد کا قتل، ماڈل کورٹ نے ملزمان کو باعزت بری کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) آٹھ سال قبل چمک میرا حویلیاں میں گیارہ افراد کے قتل کیس کا فیصلہ۔ ماڈل کورٹ نے تین ملزمان کو باعزت بری کردیا۔ دو تاحال مفرور۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ نواپریل 2014ء کو تھانہ حویلیاں کی حدود میں واقع یونین کونسل چمہڈ کے گاؤں چمک میرا میں دوگروپوں لہراسب شاہ گروپ اور سوار شاہ گروپ کے درمیان اس وقت تصادم شروع ہوگیا۔ جب لہراسب شاہ گروپ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان ذوالفقار عرف ملاں کی شادی کی رسموں کے دوران لہراسب گروپ کے لوگ ڈھولک کی تھاپ پر رقص اور فائرنگ کرتے ہوئے سوار شاہ گروپ کے گھروں کے سامنے پہنچ گئے۔ جس پر سوار شاہ گروپ کے لوگوں میں اشتعال پیدا ہوگیا اور اس دوران دونوں گروپوں میں تصادم شروع ہوگیا۔ واقعہ کے دوران لہراسب شاہ گروپ کے دو افراد سلیم شاہ ولد افسر شاہ اور خالد شاہ گولیوں کا

مسلح ڈاکوؤں جیولر کی دوکان میں کامیاب ڈکیتی کے بعد فرار۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ)تھانہ خانپور کی حدود مین بازار میں دن دیہاڑے سر بازار چار مسلح ڈاکوؤں نے جیولرز کے مالک کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 13 لاکھ مالیت کا 11 تولہ سونا لوٹ لیا۔ ملزمان فرار ہو رہے تھے کہ جاتے جاتے مزاحمت پر ایک شہری کو زد کوب کے بعد شدید زخمی ہوگئے۔چاروں مسلح موٹر سائیکل سوار واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب۔ خانپور پولیس نے زخمی لٹنے والے صرافہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضلع کی تمام داخلی و خارجی چیک پوسٹوں پر سخت ناکہ بندیاں لگوا دیں۔متعدد مشکوک افراد کی گرفتاری کی اطلاعات موصول جبکہ ڈی ایس پی سرکل خانپور شاہ نواز خان نے ایس ایچ او کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹاسک سونپ دیا۔ملزمان کا تعلق ٹیکسلا کے قریب موضعات سے ہو سکتا ہے۔فوری طور پر ناکہ بندیاں کروائیں مگر ڈکیت گروہ پولیس کے

ایبٹ آباد‘فوارہ چوک میں واقع پبلک ٹرانسپورٹ اڈے منشیات کی ترسیل کے سب سے بڑے ذریعے بن گئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ کینٹ کی حدود میں فوارہ چوک میں واقع پبلک ٹرانسپورٹ اڈے منشیات کی ترسیل کے سب سے بڑے ذریعے بن گئے۔شہریوں نے ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی او ایبٹ آباد سے پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں میں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد شہر جو کہ چناروں اور سکولوں کا شہر کہلایا جاتا ہے وہی سیاحت کے لیے بھی یہ خوبصورت خطہ انپی ایک خاص اہمیت کا حامل ہے مگر گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ایبٹ آباد شہر کو نا جانے کس کی نظر لگ گئی ہے ایبٹ آباد جیسے پر امن شہر میں جرائم پیشہ عناصروں نے ڈھیرے ڈال رکھے ہیں آئے روز قتل چوری ڈکٹتی،رنا کی وارداتوں سمیت منشیات فروشی بھی عروج پر پہنچ چکی ہے۔اِسی دوران ایبٹ آباد پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے انکے

رجوعیہ میں تاریخی مندر ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔

حویلیاں (وائس آف ہزارہ) رجوعیہ گاؤں میں تاریخی مندر کی موجودہ صورت حال توجہ طلب ہے شہریوں نے آثار قدیمہ کے حکام ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے اپیل کی ہے کہ رجوعیہ اور حویلیاں میں موجود تاریخی مندروں کی طرف خصوصی توجہ دیکر ان تاریخی ورثہ کو محفوظ بنایا جائے۔ذرائعکے مطابق پاکستان کے قیام سے پہلے کی رجوعیہ مندر اور حویلیاں شہر کے اندر موجود کرڑوں روپے کے ان تاریخی ورثوں کو محفوظ بنایا جائے اور حکومتی کی عدم دلچسپی سے یہ تاریخی ورثہ روز بروز ختم ہو رہا ہے حویلیاں کے مندر پر بعض عناصر قابض ہونے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں محکمہ آثار قدیمہ یا محکمہ متروکہ املاک وقف کے حکام ان تاریخی ورثوں کو اپنے قبضہ میں لیں اور انھیں قبضہ مافیا کرنے والوں سے بچایا جائے رجوعیہ گاؤں میں ہندؤں کی اس عبادت گاہ کو محکمہ آثار قدیمہ اپنے کنٹرول میں لیکر اس کو مزید

فالو کریں

error: Content is protected !!