خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

ایبٹ آباد‘حساس ادارے کا آفیسر بن کر لوگوں کو لوٹنے والا شہزاد خان گرفتار۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)حساس ادارے کا آفیسر بن کر لوگوں کو لوٹنے والا شہزاد خان گرفتار۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ لساں نواب مانسہرہ کا رہائشی شہزاد خان ایک عادی نوسرباز ہے اور اس نے آرمی، پولیس اور حساس اداروں کے جعلی شناختی کارڈ بنا رکھے ہیں۔ شہزاد خان سادہ لوگ لوگوں کو ملازمت اور ٹرانسفر وغیرہ کا جھانسہ دے کر رقم لوٹ لیتاتھا۔ حساس ادارے کی نشاندہی پر کینٹ پولیس نے شہزاد خان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ڈی پی او سجاد خان کے حکم پر قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی: دلدارترک کوگرفتار کرلیاگیا۔

مانسہرہ(وائس آف ہزارہ)ڈی پی او مانسہرہ سجاد خان کی ہدایات پرضلع بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید ایک گرفتار، فراڈ دھوکہ دہی سمیت زمین پر قبضہ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج۔پولیس ذرائع کے مطابق کھواڑی کے رہائشی اشتیاق ولد شبیر احمد نے ڈی پی او مانسہرہ کو ایک تحریری درخواست دی کہ اس نے پوٹھا میں سال 2005 میں 8مرلہ کا پلاٹ خریدا تھا۔جس پر پھکوال کے رہائشی دلدار ترک ولد غلام سرور جو کہ قبضہ مافیا کا سرگرم رکن ہے نے قبضہ کرلیاہے۔علاوہ ازیں اس نے 27مرلہ کا ایک اورپلاٹ پوٹھا میں دکھا کر جھانسہ دیکر مجھ سے مزید1لاکھ 40ہزار روپے لے لئے ہیں۔اب نہ تو پلاٹ دیتاہے اور نہ ہی پیسے واپس کرتا ہے۔دلدار ترک کے خلاف تھانہ صدر میں فراڈ اور زمین پرقبضہ کرنیکی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتارکرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

ہری پور بلدیاتی انتخابات: آج پولنگ ہوگی۔ پانچ سو سے زائد پولنگ سٹیشن انتہائی حساس قرار۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ)ہری پورمیں پولنگ لئے انتظامات مکمل۔594پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ آج منعقد ہوگی۔ ہری پورمیں 719070/مرد وخواتین ووٹرز ووٹ حق رائے دہی استعمال کریں گے۔انکے لئے 1893پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔پولیس سمیت 3500پولیس اور FCاہلکار تعینات کئے گٰے ہیں۔594میں سے انتہائی حساس 97 حساس 319 اورنارمل 278پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔تمام انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں میں CCTVکیمرے نصب کردیئے گئے ہیں۔پولنگ صبح 8بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ دوسری جانب ہری پور ڈپٹی کمشنر آفس نے صبح اور کل دوسرے شہروں اور من پسند صحافیوں کو کوریج کاررڈ جاری کیے جس پر ہری پور کے دیگر صحافیوں نے شدید احتجاج کیا۔اور کمشنر تک شکایات پہنچنے کے بعد شام کو دیگر صحافیوں کو کارڈ جاری کرنے کا کہ دیا گیا۔ اسکے ساتھ دوسرے ضلع سے پولنگ سٹاف کو لوکل سٹاف کو نظرانداز کرنے دوسرے اضلاع کو سٹاف کو تعینات کرنے کی بھی شکایات آئی ہیں۔ پولنگ صبح

ایبٹ آباد شدید سردی شروع ہوتے ہی عوام پر سوئی گیس لوڈشیدنگ کا عذاب مسلط کر دیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ/محمد سلیم تنولی) ایبٹ آباد شدید سردی شروع ہوتے ہیعوام پر سوئی گیس لوڈشیدنگ کا عذاب مسلط کر دیا گیا۔کنج کیہال آرام باغ لوہر ملکپورہ لنک روڈ سلہڈ و گردونواح کے عوام نے سوئی گیس بل جمع نہ کرانے اور سوئی گیس آفس کے باہر دھرنا دینے کی دھمکی دے ڈالی شدید سردی میں سوئی گیس لوڈشیدنگ اور کم پریشر کے ستائے عوام کا کہنا تھا کہ شہر میں انتظامیہ نام کی کوئی چیز موجود نہیں جو عوام کی دُکھوں کا مدحوا کر سکے شدید سردی میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ ہونا عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ صبح اور شام کے اوقات میں سوئی گیس بندش سے کھانے پکانے میں شدید دشواری ہوتی ہے اکثر بچے صبع بغیر ناشتے کے سکول جانے پر مجبور ہوتے ہیں گھریلو چولہے اور ہیٹر ٹھنڈے پڑ گئے جس سے بچے بوڑھے بیمار پڑ

مظہرخان جدون نے انتخابی اننگز کا آغاز کردیا۔ میرارحمت خان میں پہلی کارنرمیٹنگ۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) امیدوار سٹی میئر و پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ کارکن مظہر خان جدون نے میرا رحمت خان سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔مظہر خان جدون نے اپنی الیکشن مہم جمعتہ المبارک کے روز میرا رحمت خان کے حجرہ میں عمائدین علاقہ کی مشاورت اور دعاؤں کے بعد شروع کر دی۔میرا رحمت کے بزرگوں اورجوانوں کی کثیر تعداد نے مظہر خان جدون کو کو اپنے مکمل تعاون اور ووٹ کا یقین دلایا۔ ساتھ ہی انہوں نے الیکشن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا بھی اعلان کیا۔اس موقع پر میرا رحمت خان کی سیاسی و سماجی شخصیات پیر خان، خان بہادر خان، ازرم خان، الیاس خان، خان افسر خان، ساجد خان، وقاص خان سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اہلیان میرا رحمت خان نے مظہر خان کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔ اپنی پہلی کارنر میٹنگ سے خطاب کے

طاقتورکیلئے قانون کی الگ تشریح:ایبٹ آباد کینٹ نے سپریم کورٹ کے حکم پرعملدرآمد کی بجائے چور راستہ نکال لیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد کینٹ نے سپریم کورٹ کے حکم پرعملدرآمد کی بجائے چور راستہ نکال لیا۔رہائشی علاقوں کو کمرشل زون بنانے کی تیاریاں مکمل۔ شہری سراپا احتجاج۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے دو سال قبل پاکستان بھر کے کنٹونمنٹ کے رہائشی علاقوں میں کمرشل اداروں کے انخلاء کیلئے اکتیس دسمبر2021ء کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں طاقتور کو نوازنے کیلئے ہمیشہ سے چور راستے نکالے جاتے ہیں۔ ماضی میں بھی چیف جسٹس آف پاکستان نے جیل کے دورے کے دوران شراب کی بوتلیں برآمد کیں۔ جو کہ بعد میں لیبارٹری نے غلط رپورٹ دے دی۔ ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کینٹ کے ذمہ داروں نے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کی بجائے ایک چور راستہ نکال لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کینٹ کے رہائشی علاقوں کو کمرشل بنانے کیلئے سکولوں، دفاتر، بیوٹی

گھریلو ملازمہ کے ذریعے گھروں میں چوریاں کرنیوالا گروہ گرفتار۔ لوٹی جانیوالی رقم اور طلائی زیورات برآمد۔

ہریپور(وائس آف ہزارہ)تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی، چوریوں میں ملوث 1 خواتین سمیت 02 ملزمان گرفتار۔لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات، مسروقہ رقم، موبائل و دیگر سامان برآمد۔ہاؤسنگ کالونی میں گھر ملازمہ بن کر طلائی زیورات کرنے اور راجہ آباد میں شخص کو لوٹنے اور برہنہ کرنے والے 1 خواتین سمیت 02 افراد گرفتار۔تھانہ سٹی چوکی ٹی آئی پی کی حدود ہاؤسنگ کالونی میں گھر ملازمہ بن کر طلائی زیورات چوری کرنے اور محلہ راجہ آباد میں رات کی اوقات میں فون پر بُلوا کر بیٹھک میں لے جاکر ایک شخص کو لوٹنے اور برہنہ کرنے کے مختلف اوقات میں واقعات رونما ہوئے۔ جس سے متعلق مدعیان کی جانب سے چوکی ٹی آئی پی میں 1 لیڈی ملزمہ مسماۃ (ک) زوجہ راشد نعیم سکنہ چینتری حال نور کالونی و دیگر اشخاص کے خلاف تحریری درخواست دی۔ انچارج چوکی ٹی آئی پی محمد صدیق نے ہمراہ دیگر نفری پولیس و لیڈی پولیس

ایبٹ آباد کی ویلج کونسلوں کو نادرا کی طرف سے پیدائشی فارم کی بندش نے عوام کو سخت مشکلات سے دو چار کر دیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ضلع ایبٹ آباد بھر میں ویلج کونسلوں کو نادرا کی طرف سے پیدائشی فارم کی بندش نے عوام کو سخت مشکلات سے دو چار کر دیا۔نادرا کی ناہلی نے سیکریٹری وسی سی کو لوگوں سے جگڑنے پر مجبور کر دیا گزشتہ کئی دنوں سے ضلع ایبٹ آباد بھر میں برتھ سرٹیفکیٹ سمیت ویلج کونسل کے تمام سرٹیفکیٹ فارم نایاب ہیں عوام سیکرٹری آفس کا چکر لگا لگا کر تنگ آچکے ہیں عوام کو ایک ہی جواب ملتا ہے کہ نادرا فارم نہیں دے رہا ویلج کونسل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ جب تک نادرا فارم نہیں دیتا تب تک کوئی حل نہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ اگر نادرا کے پاس فارم کا کوئی بندوبست نہیں تھا تو برتھ سرٹیفکیٹ ضروری کیوں کیا گیا پہلے کئی سالوں سے یونین کونسلوں کی رجسٹریشن کے بغیر بے فارم اور شناخی کارڈ بن رہے تھے اب نادرا نے نیا نظام لا

ایبٹ آباد‘ درندہ صفت استاد کی کمسن بچوں کیساتھ بدفعلی۔ روحانی باپ کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزاہ)نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا تھانہ شیروان کی حددو بچھاہ کلاں میں سکول ٹیچر نے دو کمسن بچوں کو اپنی حوس کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے ملزم کیخلاف زیر دفعہ 377/511/53/PPC کے تحت مقدمہ کر لیا جبکہ دونوں بچوں کو میڈیکل کے لیے ہسپتال پہنچا دیا واقعہ کی اطلاع پر علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ملزم کو آج ریمانڈ کے لیے عدالت پیش کیا جائے گا اس ضمن میں زرائع بے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ شیروان کی حددو بچھاہ کلاں میں سکول ٹیچر نے دو کمسن بچوں کو اپنی حوس کا نشانہ بنا ڈالا بچوں کے والدین کی مدعیت میں ٹیچر کے خلاف شیروان پولیس نے زیر 377/511ppc مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور بچوں کو میڈیکل کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا پولیس ملزم کو آج عدالت میں ریمانڈ کے لیے پیش

ایبٹ آباد پولیس کے ملازمین نے بالاکوٹ کے رہائشی شخص سے بتیس لاکھ روپے اور سونالوٹ لیا۔ تھانہ مانگل میں مقدمہ درج۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزاہ)تھانہ مانگل کی حدود قلندر آباد میں پولیس ملازمین کی بڑی ڈکیتی بالاکوٹ کے رہائشی شخص سے 32 لاکھ روپے 72 تولے سونا لوٹ لیا گیا۔ہیڈ کانسٹیبل سمیت ایبٹ آباد پولیس کے اعلی افسر کا گن مین ملوث۔تھانہ مانگل نے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس ملازم اس سے قبل بھی متعدد وارداتوں جن میں اغواء ڈکیتی اورراہزنی کی وارداتیں شامل ہیں ملوث ہیں۔جن کے خلاف اس قبل بھی تھانہ میر پور اور حویلیاں میں بھی مقدمات درج ہیں۔قانون کے محافظ ہی سنگین وارداتوں میں ملوث ہوں گے تو عوام کی حفاظت کون کرے گا؟ ایبٹ آباد شہر میں چوری ڈکیتی منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر ہے۔عام شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس زبانی جمع خرچ اور فوٹو سیشن تک محدود ھے آئی جی خیبرپختونخواہ اور وزیر اعلی معاملے کی سنگینی کا نوٹس لیں۔

سود کا کاروبار کرنیوالافرہاد گرفتار۔ مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مانسہرہ (وائس آف ہزارہ) سود کا کاروبار کرنیوالافرہاد گرفتار۔ مقدمہ درج کرلیا گیا۔ڈی پی او مانسہرہ سجاد خان نے ضلع مانسہرہ میں سود کاکاروبار کرنے والے افرادکیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔تھانہ سٹی میں امتناع سود ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، سودی کاروبار میں ملوث ملزم فرہاد گرفتار۔سود کا کاروبار کرنے والے افرادسے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا:ڈی پی او مانسہرہ۔ ملزم نے مدعی (مختیار احمد ولد خواجہ حسین)کو گاڑیوں کے لین دین/کاروبار میں مبلغ 3 کروڑ 50 لاکھ روپے دے کر سود کی مد میں 7 کروڑ کا اسٹامپ زبردستی لکھوا لیا۔ بٹہ کنڈی کے رہائشی شخص مختیار احمد نے ڈی پی او مانسہرہ کو تحریری درخواست دی کہ اس نے فرہاد خان ولد میرداد خان سکنہ بفہ حال ڈب ضلع مانسہرہ سے گاڑیوں کے لین دین اور کاروبار کے سلسلے میں مبلغ 3 کروڑ 50 لاکھ روپے دینے تھے۔ جو کہ بروقت ادا نہ کرسکا اور مذکورہ

مسلم لیگ(ن) کا وکیل غائب: کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کی مخصوص نشستوں پر الیکشن کالعدم قرار دینے کا فیصلہ بیس دسمبر تک ملتوی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزاہ)کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد دو مخصوص نشستوں پر الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست،الیکشن کمیشن آف پاکستان میں دائر پٹیشن پر سماعت مسلم لیگ ن کے وکیل کی مصروفیت آئندہ پیشی20دسمبر کو ہوگی۔چیئرمین کے انتخاب کا معاملہ مزید لٹک گیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ ممبر کینٹ بورڈ دلاور خان نے الیکشن کمیشن میں درخواست دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ کینٹ بورڈ کے دو مخصوص نشستوں پر الیکشن کی پولنگ سے قبل ان کو مبینہ طور پر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کرکے حق رائے دہی سے محروم کیا گیا تھا۔ممبر کینٹ بورڈ دلاور خان نے الیکشن کمیشن کو درخواست کی کہ مذکورہ الیکشن کو کالعدم قرار دیکر دوبارہ پولنگ کا شیڈول جاری کیا جائے۔ جس پر الیکشن کمیشن نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو کینٹ بورڈ الیکشن کمیشن ایبٹ آباد،ڈی پی او ایبٹ آباد،تحریک انصاف کی ضلعی

فالو کریں

error: Content is protected !!