ایمپائرروڈ سے یومیہ بھتوں کے عوض تجاوزات مافیا کو کینٹ بورڈ کے اہلکاروں نے کھلی چھٹی دیدی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)کینٹ بورڈ کیاہلکاروں کی نااہلی۔ایمپائر روڈ سے غیر قانونی تجاوزات ختم نہ ہوسکی۔ملازمین کا روانہ کی بنیاد پر ہزاروں روپے بھتہ کھانے کا انکشاف۔ اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ وومن چلڈرن ہسپتال کے باہر ائمپائر روڈ پر کینٹ بورڈ کے انکروچمنٹ کے انچارج اور اہلکاروں کی سرپرستی میں غیر قانونی تجاوزات و منی اڈے قائم ہونے سے وہاں سے پیدل چلنے والوں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے حملہ خواتین کو جب وومن چلڈرن ہسپتال لایا جاتا ہے تو ایمرجنس و دیگر گاڑیوں کا راستہ نہ ہونے کی وجہ سے کئی خواتین گاڑی میں بچے کو جنم دینے پر مجبور ہو جاتی ہیں گزشتہ روز عوامی شکایات پر قائم مقام سی ای او نے اونکروچمنٹ کی ٹیم کو وہاں پر آپریشن کے لیئے بھجیا تو وہ چند منٹ آپریشن کرنے کے بعد فوٹو سیشن کرکے واپس چلے گئے اور غریب ریڑھی بانوں سے جرمانیکے نام پر پیسے لیکر واپس دفتر چلیگئے اور افسران بالا کواچھی کارکردگی دیکھنیلگے زرائع کے مطابق انکروچمنٹ انچارج کی سرپرستی میں تمام تر تجاوزات قائم ہے اور کینٹ بورڈ کے اہلکار یہاں سے روانہ کی بیناد پر ہزاروں روپے وصول کرتے ہیں شہریوں نے اعلی حکام سے انکروچمنٹ ٹیم کو تبادلے کا مطالبہ کردیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!